حمزہ شہباز کا رمضان المبارک میںبے قابو مہنگائی اور بے روزگاری پرفوری حکومتی اقدامات کا مطالبہ

لاہور (نیشنل ٹائمز) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے نائب صدر اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے رمضان المبارک میںبے قابو مہنگائی اور بے روزگاری پرفوری حکومتی اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ کی رحمتوں اور برکتوں کے مہینے میں بھی حکومت عوام خاص طورپر مزدور، محنت کش اور نادارطبقات کور یلیف فراہم کرنے میں ناکام ہے ،سستے بازاروں کے نام پر غیرمعیاری اشیااور مہنگے داموں ان کی فروخت روزہ داروں سے سنگین مذاق ہے ،پورے پاکستان بالخصوص پنجاب میں افراتفری مچی ہوئی ہے، اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا عوام کا کوئی پرسان حال نہیں مہنگائی کی تلوار سے عوام کا قتل عام جاری ہے اور حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے اس ماہ مقدس کے دوران بھی سبزی، پھل اور اشیائے خوردونوش کی قلت اور مہنگے داموں فروخت ظلم ہے حکومت کم ازکم ماہ صیام میں روزہ داروں کی بددعاوں سے بچنے کے لئے ہنگامی اقدامات کرے عمران نیازی لیکچر بند کرکے ایسے اقدامات کریں جس سے مہنگائی کی ستائی عوام کو کچھ ریلیف مل سکے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر