بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں مسجد سلمان بن عبدالعزیز تعمیر کی منظوری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سعودی عرب فیصل مسجد اسلام آباد کی طرح بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں 80 کنال پر محیط مسجد سلمان بن عبدالعزیز تعمیر کرے گا۔وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مشرق وسطیٰ طاہر اشرفی نے ہفتے کے روز لاہور میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ’سعودی عرب نے فیصل مسجد کی طرز پر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے اندر 12 ہزار نمازیوں کی گنجائش پر مبنی 80 کنال پر مسجد تعمیر کرے گا۔ مسجد میں دس ہزار مرد جبکہ دو ہزار خواتین کے لیے نماز پڑھنے کی گنجائش ہوگی۔‘انھوں نے بتایا کہ ’اس مسجد میں جدید اسلامی تحقیقاتی مرکز بنیں گے جن میں جدید علوم پر ریسرچ ہو گی اور اس سے طلبا مستفید ہوں گے۔ اس سے پاک سعودی تعلقات میں بہتر پیش رفت ہوگی۔‘انھوں نے کہا کہ ’وزیر اعظم کے دورے سے قبل اسلامی یونیورسٹی کے طلبا و طالبات اور مسلمانان پاکستان کے لیے تحفہ ہے۔ وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب سے پہلے اس تحقفے پر سعودی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور اس تحفے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔‘سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کا کہنا ہے کہ ’اسلام آباد میں جدید طرز تعمیر کی شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود مسجد، اسلام اور مسلمانوں کی خدمت میں خادم حرمين شريفين سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے تحفہ ہے۔‘



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر