دوحہ، افغان مسئلہ کے پر امن حل کے حوالے سے پاکستان، امریکہ، روس اور چین کے نمائندوں کا اجلاس، انٹرا افغان مذاکرات کی حمایت کرنے پر تبادلہ خیال

اسلام آباد/دوحہ(نیشنل ٹائمز)پاکستان، امریکہ، روس اور چین نے افغانستان سے بیرونی افواج کے انخلا کے دوران امن برقرار رکھنے، مسئلے کے دیرپا حل کیلئے افغان حکومت اور مصالحتی اعلی کونسل کے طالبان سے کھلے عام مذاکرات اور ان میں پیشرفت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں کسی زبردستی کی حکومت کی حمایت ہرگز نہیں کرتے،دوحہ میں افغان مسئلہ کے پر امن حل کے حوالے سے پاکستان، امریکہ، روس اور چین کے نمائندوں کا دوحہ میں اجلاس ہوا، جس میں انٹرا افغان مذاکرات کی حمایت کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا، چاروں ممالک کے نمائندوں نے افغان طالبان کی ٹیم اور قطر کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی۔ مذاکرات کے اختتام پر جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ چاروں ممالک افغانستان میں دیرپا، منصفانہ امن اور جنگ کے خاتمہ کے افغان عوام کے مطالبہ کی حمایت کرتے ہیں،بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کے مسئلہ کا کوئی عسکری حل ممکن نہیں بلکہ صرف افغانوں کے مابین سیاسی مذاکرات ہی واحد حل ہے، امریکہ اور نیٹو کے یکم مئی سے 11ستمبر 2021تک مکمل فوجی انخلا کا فیصلہ نوٹ کیا ہے، غیر ملکی افواج کے انخلا سے پر امن ٹرانزیشن ہونی چائیے، انخلا کے دوران امن عمل کو متاثر نہیں ہونا چاہیے ،چاروں ممالک کے اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ افغانستان میں لڑائی بند ہو اور بین الاقوامی افواج کی حفاظت یقینی بنائی جائے، طالبان انسداد دہشتگردی کے اپنے وعدے پورے کریں، دوسرے ممالک کی سلامتی کو افغان سرزمین سے نقصان نہیں پہنچنا چاہئے، طالبان کسی بھی گروپ کو دہشتگرد کاروائیوں، تربیت، بھرتی اور فنڈز اکٹھا کرنے سے روکیں گے، توقع ہے کہ افغان حکومت بھی انسداد دہشتگردی کیلئے بین الاقوامی کوششوں کا ساتھ دے گی،بیان کے مطابق افغان تنازعہ کے تمام فریقین ملک میں تشدد میں کمی، عوامی جان اور حقوق کا تحفظ کریں گے، سفارتکاروں اور سفارتخانوں کا تحفظ کیا جائے گا، کابل میں کسی غیر ملکی سفارتی عملہ پر حملہ کا بھرپور جواب دیا جائے گا، چاروں ممالک نے مسئلے کے دیرپا حل کیلئے افغان حکومت اور مصالحتی اعلی کونسل کے طالبان سے کھلے عام مذاکرات پر زور دیا گیا اور کہا گیا کہ افغانستان میں کسی زبردستی کی حکومت کی حمایت ہرگز نہیں کرتے،مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ چاروں ممالک افغان طالبان کے افراد پر اقوام متحدہ کی پابندیوں کا دوبارہ جائزہ لینے کی حمایت کرتے ہیں، افغان حکومت اور طالبان کی مفاہمتی کانفرنس کے انعقاد کی ترکی کی کوششوں کو بھی اجلاس میں نوٹ کیا ہے، ان مذاکرات کے لئے اقوام متحدہ اور قطر کے کردار کو بھی سراہا گیا۔ مذاکراتی فریقین پر زور دیا کہ دیرپا جنگ بندی کے لئے سیاسی مذاکرات میں پیشرفت لائیں، دوحہ میں فریقین کے مذاکراتی عمل کی حمایت کرتے ہیں،اجلاس کے شرکا نے منصفانہ اور دیرپا سیاسی حل کے ذریعہ آزاد، خود مختار، متحد افغانستان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ایسا افغانستان چاہتے ہیں جو دہشتگردی، منشیات سے آزاد ہو اور جس سے افغان مہاجرین کی واپسی کی راہ ہموارکرے، افغان حکومت اور طالبان پر زور دیتے ہیں کہ کسی ملک کیخلاف افغان سرزمین کے استعمال کو روکیں۔ امن معاہدہ میں خواتین، بچوں، جوانوں، بزرگوں، جنگ متاثرین اور اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہونا چاہئے، معاشی، سیاسی طور پر مضبوط اور قانون کی حکمرانی پر مبنی افغانستان ہو۔



  تازہ ترین   
جنگ جاری رہے گی، ٹرمپ کا آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر مزید شدید حملے کرنے کا اعلان
کیا امریکا اسرائیل کی خاطر آخری امریکی فوجی تک لڑنے کیلئے تیار ہے؟ ایرانی صدر
شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی نقل و حمل ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج
ایران میں مزید کیا حاصل کرنا باقی ہے؟ آسٹریلوی وزیراعظم
جنگ کا 34 واں روز: یو اے ای آبنائے ہرمز بزور طاقت کھلوانے کیلئے تیار: امریکی اخبار
لبنان میں حزب اللہ کے سینئر کمانڈر یوسف ہاشم اسرائیلی حملے میں شہید
ایران نے جنگ بندی کی درخواست کردی: ٹرمپ کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر