این اے 249، الیکشن کمیشن نے دوبارہ گنتی کی درخواستیں مسترد کردی

کراچی(نیشنل ٹائمز) الیکشن کمیشن نے این اے 249کے ضمنی الیکشن میں انتخابی دھاندلی کا الزام مسترد کرتے ہوئے پی ٹی آئی اور نون لیگ کا اعتراض مسترد کردیا ہے،نجی ٹی وی کے مطابق حلقے کے ریٹرننگ افسر نے پی ٹی آئی اور نون لیگ کی درخواستوں کو مسترد کیا، حلقے این اے 249سے پی ٹی آئی امیدوار امجد آفریدی نے 21 پولنگ اسٹیشن کے نتائج پر اعتراض عائد کیا تھا جبکہ دو پولنگ اسٹیشن پر انتخابی دھاندلی کی شکایت کی تھی،ریٹرننگ افسر کی دی گئی درخواست میں پی ٹی آئی کے امجدآفریدی نے تحقیقات کی بھی درخواست کی تھی، جسے مسترد کردیا گیا ہے،جبکہ( ن) لیگ کے امیدوار مفتاح اسماعیل نے بھی چیف الیکشن کمشنر کو درخواست دی ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہمیں 30سے زائد پولنگ اسٹیشن کےنتائج موصول نہیں ہوئے، ضمنی الیکشن میں ڈیوٹی دینے والے کچھ پریزائیڈنگ افسران پر بھی تحفظات ہیں، جبکہ فارم 45اور47کینتائج میں بھی فرق ہے،مفتاح اسماعیل نے الیکشن کمیشن کو بھیجی گئی درخواست میں کہا کہ تمام تحفظات کو ریٹرننگ افسر کے سامنے رکھا، مگر آراو نے ہماری تمام درخواستیں مسترد کردی ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر