حکمران شراکتی مالیاتی مافیاز کو ایمنسٹی سکیمیں دے رہے ہیں اور مزدوروں سے روزگار چھین رہے ہیں،عالمی یوم مزدورکےموقع پر نئیر حسین بخاری کا پیغام

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے عالمی یوم مزدور پر پیغام میں کہا ہے کہ حکمران شراکتی مالیاتی مافیاز کو ایمنسٹی سکیمیں دے رہے ہیں اور مزدوروں سے روزگار چھین رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ صنعتی مزدوروں محنت کشوں کی بدحالی حد سے زیادہ بڑھ گئی ہے۔کسان کاشتکار ہاری کھیت مزدور زبوں حالی کا شکار ہے۔نیر بخاری نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی مزدوروں کے حقوق کی خاطر مزدور کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔قائد عوام زوالفقار علی بھٹو حکومت میں پہلی مزدورپالیسی کا اجراء ہوا۔ انہوں نے کہا کہ زوالفقار علی بھٹو دور میں مزدور کے حقوق کے تحفظ کی خاطر مزدوروں کو یونین سازی کا حق ملا ۔بے نظیر بھٹو دور میں مزدوروں کی مہنگائی کے تناسب سے تنخواہ مقرر ہوئی۔ صدر آصف علی زرداری نے مزدوروں محنت کشوں کی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات اٹھائے ۔سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشنون میں اضافہ کیا گیا ۔نیر بخاری نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے مزدوروں کو اداروں کا حصہ دار بنایا ۔مزدوروں کے لئے رہائشی کالونیوں ہسپتالوں اور انکے بچوں کو نوکریاں میں کوٹہ دیا گیا۔ نیر بخاری نے کہا کہ مزدور معاشی اقتصادی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ چیرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پی پی پی مزدوروں کے حقوق کے لئے جدوجہد جاری رکھے گی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر