حکومت محنت کشوں کے حالات بہتر بنانے کیلئے پرعزم ہے، وزیراعظم

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت محنت کشوں کے حالات بہتر بنانے کیلئے پرعزم ہے، کوشش ہے محنت کشوں کواندرون و بیرون ملک ملازمتوں کے بہتر مواقع میسر آ سکیں، یوم مزدورپرپیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ اسلام نے محنت کشوں کے حقوق کااحترام کرنے پر خصوصی زور دیا ہے، نبی کریم ؐ کی کئی احادیث میں محنت کشوں سے منصفانہ سلوک کی تعلیم دی گئی ہے،عمران خان نے کہا کہ حکومت محنت کشوں کے حالات بہتر بنانے کیلئے پرعزم ہے، حکومت کامقصد کارکنوں کے فلاحی اداروں کے لیے خودکارنظام وضع کرنا ہے ، کوشش ہے، شفافیت کویقینی کارکنوں کو ریلیف کی فراہمی میں تاخیر کم کیا جاسکے،وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کورونا کے باعث محنت کشوں روزاجرت پر کام کرنے والوں کوچیلنج درپیش ہے، حکومت محنت کشوں اوریومیہ اجرت پرکام کرنے والوں کے چیلنج سے آگاہ ہے ، کم آمدن والے محنت کشوں کیلئے حکومت نے مزدور کا احساس پروگرام شروع کیا،عمران خان نے کہا کہ یکم مئی ہمیں محنت کشوں کی قربانیوں ، بہادری اور عزم کی یاد دلاتا ہے ، مزدوروں بنیادی حقوق برقرار رکھنے اورمنصفانہ ماحول کے لئے جانیں نچھاور کیں، ہمیں چاہیے اندرون اور بیرون ملک محنت کشوں کے قومی تعمیر کی خدمات کا اعتراف کریں،انھوں نے مزید کہا کہ لیبر مارکیٹ کے مدنظر پیشہ وارانہ تربیت اورہنر کی ترقی کے پروگرام شروع کیے ہیں، کوشش ہے محنت کشوں کواندرون و بیرون ملک ملازمتوں کے بہتر مواقع میسر آ سکیں،وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت کوویڈ19 سے محنت کشوں کیلئے پیدا صورتحال اور چیلنجز سے آگاہ ہے، ہماری پالیسی ہے کہ محنت کشوں کی جان اور معاش کے تحفظ کے مابین توازن ہو ، کوشش ہے دوران وبا محنت کش مناسب ذریعہ معاش کمانے کے بھی قابل ہوں،عمران خان نے مزید کہا کہ احساس پروگرام کم آمدن محنت کشوں کی ضروریات کے مدنظر تیار کیا گیا ہے، ہم محنت کشوں کواپناسمجھتے ہیں اوراس سے حوالے سے اپنی ذمے داریوں سے آگاہ ہیں، پرعزم ہیں کہ اقتصادی ترقی کے ثمرات سے محنت کش سمیت تمام طبقات خوشحال ہوں، اللہ ہمیں اپنے کارکنوں اور خوشحالی کیلئے بہترین کوششیں کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر