کالعدم تحریک لبیک پر پابندی کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)  حکومت نے کالعدم تحریک لبیک پر پابندی کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی زیر صدارت کالعدم ٹی ایل پی سے متعلق مشاورتی اجلاس ہوا جس میں  کالعدم تحریک لبیک پاکستان کی درخواست کا جائزہ بھی لیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے کالعدم ٹی ایل پی پر پابندی کا جائزہ لینے کے لیے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے جس میں وزارت داخلہ کے 2 جوائنٹ سیکرٹریز بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔ واضح رہیکہ کالعدم تحریک لبیک نے پابندی کے خلاف حکومت کو درخواست دی ہے جس میں کہا گیا ہیکہ تحریک لبیک دہشتگرد تنظیم نہیں بلکہ الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ سیاسی جماعت ہے،  تحریک لبیک پر دہشتگردی کا الزام غلط ہے لہذا درخواست پر عمل کرتے ہوئے اس پر عائد پابندی ختم کی جائے۔



  تازہ ترین   
جنگ جاری رہے گی، ٹرمپ کا آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر مزید شدید حملے کرنے کا اعلان
کیا امریکا اسرائیل کی خاطر آخری امریکی فوجی تک لڑنے کیلئے تیار ہے؟ ایرانی صدر
شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی نقل و حمل ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج
ایران میں مزید کیا حاصل کرنا باقی ہے؟ آسٹریلوی وزیراعظم
جنگ کا 34 واں روز: یو اے ای آبنائے ہرمز بزور طاقت کھلوانے کیلئے تیار: امریکی اخبار
لبنان میں حزب اللہ کے سینئر کمانڈر یوسف ہاشم اسرائیلی حملے میں شہید
ایران نے جنگ بندی کی درخواست کردی: ٹرمپ کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر