پلاسٹک کے کھلونوں میں کینسر کا سبب بننے والے کیمیکل بھی ہوسکتے ہیں، تحقیق

ڈنمارک(نیو زڈیسک): ایک بین الاقوامی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بچوں کے پلاسٹک سے بنے کھلونوں میں مضر کیمیکل کا استعمال ہوتا ہے جو کینسر کا سبب بھی بن سکتے ہیں۔معروف طبی جریدے سائنس ڈائریکٹ میں شائع ہونے والے ایک مقالے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بچوں کے پلاسٹک کے کھلونوں میں 100 سے زائد مضر کیمیکل پائے گئے ہیں جو بچوں کی صحت کے لیے نہایت نقصان دہ ثابت ہوسکتے ہیں۔تحقیق کے دوران بچوں کے پلاسٹک کے کھلونوں میں استعمال ہونے والے سخت ، نرم ، اور جھاگ والے 419 کیمیکلز ملے جن میں سے 126 میں ایسے مادّوں کی نشاندہی ہوئی ہے جو ممکنہ طور پر کینسر یا غیر کینسر اثرات کے ذریعہ بچوں کی صحت کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔یونیورسٹی آف ڈنمارک کے محقق ڈاکٹر پیٹر فانٹکے کا کہنا ہے کہ ان مضر کیمیکلز میں 31 پلاسٹائزر، 18 شعلے کو بڑھوا دینے والے، اور 8 نقصان دہ خوشبو والے کیمیکل بھی شامل ہیں اور کئی ممالک میں ان کھلونوں میں کیمیکل کے استعمال کے روک تھام کا مؤثر نظام موجود نہیں۔اس تحقیق میں تجویز دی گئی ہے کہ پلاسٹک کے کھلونوں پر اس کی تیاری میں استعمال ہونے والے کیمیکلز کا نام لکھا ہونا ضروری ہے اور ساتھ ہی مضر خوراک پر نظر رکھنے والے ادارے کی طرح ایک ادارہ پلاسٹک کی تیاری میں مضر کیمیکل کے استعمال کو روکنے کے لیے بھی ہونا چاہیئے۔



  تازہ ترین   
ایران سب کچھ دینے کیلئے تیار، دو تین روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: ٹرمپ
سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس طلب، وفاقی بجٹ 12 جون کو پیش کئے جانے کا امکان
الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے 5 حلقوں پر نتائج روک دیئے، دوبارہ پولنگ کا حکم
شہباز شریف سے زرعی شعبے کے سٹیک ہولڈرز کی ملاقات، بجٹ پر مشاورت کی گئی
ملک بھر کیلئے بجلی ایک روپے 98 پیسے فی یونٹ سستی، نوٹیفکیشن جاری
امریکا سے معاہدے کو حتمی شکل دینے کیلئے پاکستان کے ذریعے مذاکرات جاری ہیں: ایران
وفاقی بجٹ پیش کرنے کی نئی تاریخ کا اعلان آج وزارت خزانہ کرے گی
پاکستان نے افغانستان سے دہشتگردوں کے حملے عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دیدیئے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر