اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) پاکستان نے اب تک کورونا ویکسین کی 53 لاکھ خوراکیں حاصل کی ہیں۔ وزارت صحت کے مطابق کورونا ویکسین کی 10 لاکھ خوراکیں 29 اور 30 اپریل کو پہنچیں اور اب تک تمام ویکسین کی 12 کھیپ اسلام آباد لائی گئی ہیں۔ پنجاب کو اب تک 15 لاکھ 51 ہزار سے زائد خوراکیں مہیا کی گئیں اور سندھ کو 7 لاکھ 71 ہزار، کے پی کو 4 لاکھ 99 ہزار خوراکیں دی گئیں۔ اس کے علاوہ آزاد جموں کشمیر کو ایک لاکھ 48 ہزار، اسلام آباد کو ایک لاکھ 46 ہزار 900، بلوچستان کو 98 ہزار اور گلگت بلتستان کو 62 ہزار 500 ویکسین کی ترسیل کی گئی۔
پاکستان نے اب تک کورونا ویکسین کی 53 لاکھ خوراکیں حاصل کیں،وزارت صحت



