اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ایک نشست کیلئے جس طرح نظام کو یرغمال بنایا اس سے الیکشن اصلاحات کی ضرورت کا احساس پہلے سے بھی زیادہ شدت محسوس ہوتا ہے۔جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ایک نشست کیلئے جس طرح نظام کو یرغمال بنایا اس سے الیکشن اصلاحات کی ضرورت کا احساس پہلے سے بھی زیادہ شدت محسوس ہوتا ہے، ایک بار پھر اپوزیشن سے کہتا ہوں عمران خان کی تجاویز پر غور کریں، ووٹنگ کی شرح سے اندازہ ہوتا ہے عوام کا انتخابی عمل سے اعتبار ختم ہو رہا ہے۔
پیپلز پارٹی نے ایک نشست کیلئے نظام کو یرغمال بنایا،فواد چودھری



