ہمیں پاکستان اور افغانستان کے درمیان اعتماد بحال کرنا ہے،جوبائیڈن

واشنگٹن (نیشنل ٹائمز) امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ امریکا ایک بار پھر دنیا کی قیادت کے لیے تیار ہے، افغانستان سے فوج واپس بلانے کا یہی وقت ہے، ہمیں پاکستان اور افغانستان کے درمیان اعتماد بحال کرنا ہے، چین کے ساتھ تصادم اور روس سے کشیدگی بڑھانا نہیں چاہتے، 16 برس سے بڑی عمرکا ہر امریکی اس وقت ویکسین لگواسکتا ہے، امریکی عوام کے لیے لاکھوں نوکریاں پیدا کر یں گے ۔ تفصیلات کے مطابق صدارتی دفتر میں سو روز مکمل ہونے پر صدر جوبائیڈن نے امریکی کانگریس سے پہلے خطاب میں کہا کہ افغانستان سے امریکی فوجیوں کی واپسی کا یہی وقت مناسب ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا پھر سے آگے بڑھ رہا ہے اور دنیا کی قیادت کے لیے تیار ہے۔ چین کے ساتھ تصادم نہیں چاہتے، روس سے کشیدگی بڑھانے کی بھی خواہش نہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اور امریکی عوام کے درمیان اعتماد کو بحال کرنا ہے۔ کورونا وائرس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے صدر نے کہا کہویکسینیشن کا عمل تیز کیا ہے، 16 برس کا ہر امریکی ویکسین لگواسکتا ہے تاہم وبا کی تباہی سے بچنے کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے لاکھوں نوکریاں دینے کے منصوبے کا بھی اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ امریکی ملازمتوں کا پروگرام ملک کی تعمیر نو کا پلان ہے اور یہ لاکھوں لوگوں کو ملازمت کے مواقع فراہم کرے گا۔خطاب کے دوران امریکی صدر نے کہا کہ وہ جمہوریت پر ہونے والے حملوں پر قابو پا لیں گے۔ انہوں نے کانگریس پر زور دیا کہ وہ جارج فلائیڈ کی برسی پر پولیس اصلاحات کا بل پاس کر لیں۔ صدر کے خطاب کے دوران نئی تاریخ رقم کر دی گئی، پہلی بار ان کے دائیں بائیں دو خواتین نظر آئیں۔ دائیں طرف نائب صدرکملا ہیرس اور بائیں طرف اسپیکر نینسی پلوسی براجمان تھیں۔ امریکا کے 46 ویں صدر کانگریس میں خطاب کے لیے آئے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔



  تازہ ترین   
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی
ایران نے آبنائے ہرمز سے 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دیدی: اسحاق ڈار
30 واں روز: ایران کا 500 امریکی فوجی ہلاک و زخمی، ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ
3500 اضافی امریکی میرین مشرق وسطیٰ پہنچ گئے: سینیٹ کام کی تصدیق
امریکہ سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ تحریک کا آغاز، لاکھوں افراد سڑکوں پر
پاکستان سے تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں: افغان وزیر خارجہ
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر