پاکستان میں تعینات، ہنگری کے سفیر بیلا فزیکاس کی وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستان میں تعینات، ہنگری کے سفیر بیلا فزیکاس کی وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات۔ووران ملاقات دو طرفہ تعلقات ،مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر ہنگری کے وزیر خارجہ کے متوقع دورہ ء پاکستان کے انتظامات کے حوالے سے بھی تبادلہ ء خیال ہو۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ،ھنگری کے ساتھ اپنے دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے ۔کورونا وبائی چیلنج کے باوجود دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون خوش آئند ہے۔پاکستان اور ھنگری کے مابین آرٹ اور کلچر کے شعبہ میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی ۔ہنگری کے سفیر بیلا فزیکاس نے وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان اور ہنگری کے مابین دو طرفہ تجارتی و اقتصادی تعلقات کے فروغ کے لئے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر