پاکستان پیپلزپارٹی نے فاطمہ جناح ہاسٹل اسلام آباد میں رہائش پذیر خواتین کو بیدخلی کا نوٹس جاری کرنے پر سخت تشویش کا اظہار کر دیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان پیپلزپارٹی نے فاطمہ جناح ہاسٹل اسلام آباد میں رہائش پذیر خواتین جو مختلف اداروں میں کام کر رہی ہیں کو بیدخلی کا نوٹس جاری کرنے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ یہ نوٹس فوری طور پر واپس لئے جائیں۔ یہ نوٹسز وزارت ہاؤسنگ اور ورکس نے جاری کئے ہیں جن کے مطابق ان تمام خواتین کی اس ہاسٹل میں الاٹمنٹ منسوخ کر دی گئی ہے اور انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ 30اپریل بروز جمع تک وہ ہاسٹل خالی کردیں۔ ایک بیان میں پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے سیکرٹری جنرل سینٹر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ رمضان کے مہینے میں بیدخلی کے آرڈر نکالنا انتہائی ظالمانہ اور بے حسی پر مبنی عمل ہے اور خواتین کو اس طرح سے بیدخل کرنے کی کوئی بھی مثال نہیں ملتی۔ یہ غیرمعمولی آرڈر اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ موجودہ حکومت خواتین کے بارے میں کس قدر بے حسی کا رویہ رکھتی ہے۔ بجائے اس کے کہ خواتین کے لئے بہتر اور محفوظ رہائش کے مزید انتظامات کئے جائیں، ان خواتین کو ان کی رہائش سے بیدخل کیا جا رہا ہے۔ فرحت اللہ بابر نے وزارت ہاؤسنگ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بیدخلی کے یہ نوٹس فوری طور پر واپس لیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اس مسئلے کو پارلیمان اور دیگر تمام فورمز پر اٹھائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہاسٹل قائداعظم کی ہمشیرہ کے نام پر رکھا گیا ہے اور یہ محترمہ فاطمہ جناح کے نام کے ساتھ سخت ناانصافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے وفاقی دارالحکومت میں بیگم نصرت بھٹو کے نام سے خواتین کے لئے ایک ہاسٹل قائم کیا تھا لیکن بھٹو نام سے دشمنی کی بناءپر وہ ہاسٹل بھی آہستہ آہستہ ختم کر دیا گیا جس طرح بھٹو دشمنی کی وجہ سے بی آئی ایس پی کا نام تبدیل کرکے احساس پروگرام رکھ دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھٹو عوام کے دلوں اور ذہنوں میں رہتے ہیں اور کسی قسم کی دشمنی بھی بھٹوز کے نام کو ختم نہیں کر سکتی۔ اگر حکومت اپنی کارکردگی بہتر نہیں کر سکتی تو کم از کم خواتین سے وہ تھوڑی بہت سہولتیں جو انہیں ملی ہوئی ہیں وہ نہ چھینے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر