اگر ہم 7 سیٹیں ہٹالیں تو پی ٹی آئی کا نام لیواکوئی نہیں ہوگا،عامر خان

کراچی(نیشنل ٹائمز) ایم کیوایم پاکستان کے رہنما عامرخان نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں کراچی کے نتائج چرائے گئے اور تحریک انصاف نے اپنے وعدے وفا نہیں کیے اگر ہم 7 سیٹیں ہٹالیں توآپ کا نام لیواکوئی نہیں ہوگا۔ ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی کے حلقے این اے 249 کے ضمنی انتخاب سے قبل ریلی نکالی جس کی قیادت سینئر ڈپٹی کنونیر عامر خان نے کی۔ ریلی میں ایم کیو ایم کے نامزد امیدوار حافظ مرسلین سمیت لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ شرکا سے خطاب میں ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنونیر عامر خان نے کہا کہ الیکشن آنی جانی چیز ہے، پیپلز پارٹی کو بتانا چاہتے ہیں کہ صوبہ تو لے کر رہیں گے، گزشتہ بارہ سال سے پیپلزپارٹی سندھ پر حکمرانی کررہی ہے مگر صوبے کو ترقی دینے کے بجائے کھنڈر بنادیا۔ اس موقع پر سابق میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا ایم کیوایم پاکستان کے منتخب نمائندوں نے بلدیہ ٹاون کے علاقوں میں بہت ترقیاتی کام کرائے ہیں، پچھلے الیکشن میں 14 سیٹیں کراچی سے چوری کی گئیں مگر اب وہ تمام سیٹیں ایم کیوایم پاکستان واپس لے گی۔ وسیم اختر نے دعوی کیا کہ بلدیہ ٹاون میں ضمنی انتخاب ایم کیو ایم پاکستان ہی جیتے گی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر