وبا بڑھتی رہی تو دیگر شہروں میں بھی لاک ڈاون لگایا جاسکتا ہے، ڈاکٹرفیصل سلطان

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وزیر اعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے پاک فوج کی مدد طلب کی، وبا بڑھتی رہی تو دیگر شہروں میں بھی لاک ڈاون لگایا جاسکتا ہے، کورونا کیسز بڑھنے پر مردان میں لاک ڈاون لگا دیا گیا،کورونا ویکسین کی 30 کروڑ خوراکوں کی ڈیل کرلی ہے، ۔ معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کیسز میں اضافے کی وجہ سے مردان میں لاک ڈان کردیا گیا ہے، اگر کورونا قابو میں نہ رہا تو دیگر شہروں میں بھی لاک ڈان لگ سکتاہے، عوام ماسک کا استعمال کریں، آپس میں 6 فٹ کا فاصلہ رکھیں، ہجوم میں نہ جائیں، ہمیں رمضان اور عید سادگی سے گزارنی ہوگی۔ میڈیا بریفنگ کے دوران فیصل سلطان نے کہا کہ این سی او سی میں ملک کے شہروں کی صورتحال آتی ہے، کورونا کی صورتحال سے شہر کے ہیلتھ سسٹم کا اندازہ لگاتے ہیں، کورونا کے مریضوں کی سہولیات کے لئے اقدامات کررہے ہیں، ہر روز ہیلتھ کیئر سسٹم کی صلاحیت بڑھا رہے ہیں، کورونا سے نمٹنے کیلیے پاک فوج تعاون فراہم کررہی ہے، پاکستان اسٹیل مل آکسیجن پلانٹ کی بحالی اور صورتحال کا ابھی بھی جا ئزہ لیا جارہا ہے۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ویکسی نیشن سے متعلق اطلاعات چلتی رہی ہیں، ویکسین کامعاملہ بہت شفاف ہے، حکومت تحفے اور ڈونیشن میں ملنے والی ویکسین پر انحصار نہیں کررہی، 30 مارچ سے ہم مختلف کمپنیوں سے ویکسین کی خریداری کررہے ہیں، ہم 3 کمپنیوں سے ویکسین خرید رہے ہیں، 30 کروڑ ڈوز کی ڈیل کرلی ہے، دنیا بھر میں ویکسین کی کمی ہے، ویکسین کی طلب زیادہ ہے اور سپلائی کم ہے، کئی ممالک کو ایڈوانس بکنگ کے باوجود ویکسین فراہم نہیں ہوسکی۔ نے کہا کہ 20 لاکھ سے زیادہ ویکسین کی ڈوز لگ چکی ہیں، گزشتہ روز 88 ہزار لوگوں کو ویکسین لگائی گئی، اتوار کو ویکسی نیشن سینٹرز کھلے ہوتے ہیں اور جمعے کو بند رہتے ہیں، آج سے 40 سال عمر کے زائد لوگوں کے لئے رجسٹریشن شروع کردی ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر