بلوچستان میں عوامی اجتماعات پر پابندی عائد، جمعرات اور جمعہ کو لاک ڈاون ہو گا

کوئٹہ (نیشنل ٹائمز) بلوچستان حکومت نے عوامی اجتماعات پر پاپندی عائد کردی جس کے تحت لاک ڈاون ہفتہ اور اتوار کے بجائے جمعرات اور جمعہ کو ہوگا۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کے نوٹیفیکیشن کے مطابق کرونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے پانچ یا پانچ سے زائد افراد کے ایک مقام پر جمع ہونے پر پاپندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ دھرنوں، جلوسوں اور ریلیوں پر مکمل پاپندی ہوگی۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق بلوچستان میں مکمل لاک ڈاون ہفتہ اور اتوار کے بجائے جمعرات اور جمعہ کو ہوگا۔ جمعرات اور جمعہ کے دن تجارتی مراکز، شاپنگ مالز اور بازار بند رہیں گے۔ واضح رہے کہ کرونا کی تیسری لہر پر قابو پانے کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا کے 4ہزار 487 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 142 افراد کی اموات ہوئی۔



  تازہ ترین   
جنگ جاری رہے گی، ٹرمپ کا آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر مزید شدید حملے کرنے کا اعلان
کیا امریکا اسرائیل کی خاطر آخری امریکی فوجی تک لڑنے کیلئے تیار ہے؟ ایرانی صدر
شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی نقل و حمل ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج
ایران میں مزید کیا حاصل کرنا باقی ہے؟ آسٹریلوی وزیراعظم
جنگ کا 34 واں روز: یو اے ای آبنائے ہرمز بزور طاقت کھلوانے کیلئے تیار: امریکی اخبار
لبنان میں حزب اللہ کے سینئر کمانڈر یوسف ہاشم اسرائیلی حملے میں شہید
ایران نے جنگ بندی کی درخواست کردی: ٹرمپ کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر