ویڈیوسکینڈل پر گیلانی کی نااہلی کیس، الیکشن کمیشن نے ایم این اے جمیل احمد کی استدعا منظورکرلی، مزید سماعت24 مئی تک ملتوی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) الیکشن کمیشن میں ویڈیو سکینڈل معاملے پر سینیٹر یوسف رضا گیلانی کی نااہلی سے متعلق کیس کی سماعت 24 مئی تک ملتوی کردی گئی۔ منگل کے روز چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے ویڈیوسکینڈل معاملے پر سینیٹر یوسف رضا گیلانی کی نااہلی سے متعلق کیس کی سماعت کی، ویڈیو میں موجود ایم این ایز فہیم خان اور جمیل احمد کی جانب سے وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیاکہ کیا ایم پی ایز کی طرف سے کوئی آیا ہے؟سماعت کے دوران ایم این اے جمیل احمد خان کے وکیل نے الیکشن کمیشن سے بحث کے لیے وقت مانگنے کی استدعا کی جسے الیکشن کمیشن نے منظورکرتے ہوئے مزید سماعت 24 مئی تک ملتوی کردی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر