شاہد خاقان عباسی نے پیپلزپارٹی کو پی ڈی ایم میں واپسی کا چانس دیدیا

اسلام آباد(نیشل ٹائمز) مسلم لیگ (ن) کے سینیئر نائب صدر اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں کہ پی ڈی ایم میں واپسی کا پیپلز پارٹی کا چانس اس کے اپنے پاس ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پنجاب میں تاریخ کی بدترین حکومت ہے ، پنجاب میں کوئی ایسا افسر نہیں ہے جسے پیسے کے بغیر لگایا گیا ہو،عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک ترقی کر رہا ہے، ہمیں بتایا جائے کہ ملک نے کہاں ترقی کی ہے؟ ملکی معیشت تباہ ہو چکی ہے، بے روزگاری بڑھ رہی ہے، معیشت تباہ ہے، چینی آج بھی 115 روپے کی فروخت ہو رہی ہے، حکومتی آمدن وہی کھڑی ہے اور اخراجات بڑھ گئے ہیں، پارلیمان میں عوام کی کوئی بات نہیں ہوتی ، اس ملک پر حکومت کا ہر لمحہ بھاری ہے،آج ہر پاکستانی سوال کر رہا ہے ملک کدھر جا رہا ہے میری زندگی کا کیا ہو گا؟کورونا کی صورت حال اور حکومتی اقدامات کے حوالے سے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بھارت کے اپنے اور ہمارے اپنے مسائل ہیں ، کورونا کا حل لاک ڈاؤن نہیں لوگوں کو ویکسین لگانے میں ہے، حکومت آج تک ویکسین نہیں خرید سکی،مانگے تانگے پر گزاراچل رہاہے، بھارت 8 فیصد آبادی کو ویکسین لگا چکا ہم ایک فیصد کو بھی نہیں لگا سکے۔صحافی نے سوال کیا کہ مریم نواز نے کہا چاہتے ہیں حکومت پانچ سال پورے کرے، کیا (ن) لیگ نے حکومت گرانے والی پالیسی بدل دی؟ جس پر شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے کہا اللہ کرے عمران خان پانچ سال پورے کریں تاکہ جو عمران خان کو لائے ہیں انہیں پتہ لگے۔ پی ڈی ایم میں واپسی کا پیپلز پارٹی کا چانس اس کے اپنے پاس ہے۔



  تازہ ترین   
جنگ جاری رہے گی، ٹرمپ کا آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر مزید شدید حملے کرنے کا اعلان
کیا امریکا اسرائیل کی خاطر آخری امریکی فوجی تک لڑنے کیلئے تیار ہے؟ ایرانی صدر
شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی نقل و حمل ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج
ایران میں مزید کیا حاصل کرنا باقی ہے؟ آسٹریلوی وزیراعظم
جنگ کا 34 واں روز: یو اے ای آبنائے ہرمز بزور طاقت کھلوانے کیلئے تیار: امریکی اخبار
لبنان میں حزب اللہ کے سینئر کمانڈر یوسف ہاشم اسرائیلی حملے میں شہید
ایران نے جنگ بندی کی درخواست کردی: ٹرمپ کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر