آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس؛ کیپٹن (ر) صفدر کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور

پشاور(نیشنل ٹائمز)ہائی کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی۔جسٹس لعل جان کی سربراہی میں پشاور ہائی کورٹ کے فاضل بینچ نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں کیپٹن(ر) محمد صفدر کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا۔ عدالت عالیہ نے کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی۔عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا کہ ضمانت ملنے پر خوش ہوں، انصاف ملنے پر پشاور ہائی کورٹ کا شکر گزار ہوں، مدینہ منورہ میں مانگی گئی دعائیں قبول ہو گئیں۔واضح رہے کہ نیب کیپٹن(ر) صفدر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ اور فنڈز میں خردبرد کی انکوائری کررہا ہے، نیب کی جانب سے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے جاچکے تھے جس پر کیپٹن(ر) صفدر نے نیب گرفتاری سے بچنے کیلئے درخواست قبل ازگرفتاری دائر کی تھی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر