اشتعال انگیز تقریر؛ (ن) لیگی رہنما جاوید لطیف درخواست ضمانت خارج ہونے پر گرفتار

لاہور(نیشنل ٹائمز)مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کو عبوری ضمانت کی درخواست خارج ہونے پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔لاہور کی سیشن کورٹ نے اشتعال انگیز تقریر کرنے کے معاملے میں جاوید لطیف کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا کہ جاوید لطیف کا متنازع بیان اپنے لیڈر کی محبت میں حدود سے تجاوز کے مترادف ہے، جاوید لطیف کے کیس میں لگائی گئیں دفعات قابلِ ضمانت نہیں، اس مرحلے پر جاوید لطیف کی ضمانت نہیں بنتی۔عدالت نے فریقین کا موقف سننے کے بعد جاوید لطیف کی عبوری ضمانت کی درخواست مسترد کردی جس کے بعد پولیس نے (ن) لیفگی رہنما کو گرفتار کرلیا۔اپنی گرفتاری سے قبل جاوید لطیف نے وڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا لپ یہ ہے پاکستان جس میں آپ دہشت گردوں کو تو چھوڑتے ہیں لیکن خرابیوں کی نشاندہی کرنے والوں کو غدار کہا جاتا ہے، انصاف فراہم کرنے والے ادارے ہوتے ہیں، جہانگیر ترین اگر غلط کام کررہے تھے تو عمران خان کون ہوتے ہیں یہ کہنے والے کہ میں آپ کو انصاف دوں گا۔20 مارچ کو لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ کے رہائشی جمیل سلیم کی مدعیت میں ایک مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ جاوید لطیف نے ملک کی حکومت اور سالمیت کے ساتھ ریاستی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کی، انہوں نے پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کے کارکنوں میں نفرت کا بیج بویا۔ ملک میں فساد برپا کرنے کے لیے ہرزہ سرائی کی اور اپنے بیان سے عوام میں خوف و ہراس پھیلایا۔جاوید لطیف اپنے خلاف دائر مقدمے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرچکے ہیں، دوسری جانب سیشن کورٹ نے درخواست ضمانت پر پولیس کو ان کی گرفتاری سے روک دیا تھا۔ جس کے بعد جاوید لطیف کورونا کا شکار ہوگئے تھے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر