آج تاریخی دن ہے، ون یونٹ اور 73 کے آئین کے بعد سیاسی ری سٹرکچرنگ کے لئے عمران خان نے پہلا قدم اٹھایاہے

ملتان(نیشنل ٹائمز)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آج تاریخی دن ہے، ون یونٹ اور 73 کے آئین کے بعد سیاسی ری سٹرکچرنگ کے لئے عمران خان نے پہلا قدم اٹھایاہے، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کا اعزاز وزیر اعظم عمران خان اور پی ٹی آئی کو جاتا ہے، ایران کے صدر حسن روحانی اور وزیر خارجہ جواد ظریف نے ناموسِ رسالت پر وزیراعظم کے مؤقف کی تائید کی ہے ، یو اے ای اور ترکی کی قیادت بھی ناموسِ رسالت کے معاملے پر عمران خان کی تائید کرتی ہے، کل انڈونیشیا کے وزیرِ خارجہ سے اس حوالے سے بات کروں گا،وزیراعظم کےسعودی عرب کے دورے کے دوران بھی ناموس رسالت کے معاملے پر سعودی قیادت سے بات ہوگی، ہمیں امید ہے کہ ہم عمران خان کی قیادت میں ناموس رسالت پر عالمی اتفاق رائے حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دو پارٹی سسٹم کو توڑنا آسان نہیں تھا، اس خطے کے لوگوں نے دو پارٹی سسٹم کو توڑتے ہوئے عمران خان کو اقتدار کا موقع دیا۔ ملتان میں پی ٹی آئی کا کلین سویپ عوام کا عمران خان پر اعتماد کا مظہر ہے۔ پی ٹی آئی ہی صرف وفاق کی جماعت ہے، پیپلز پارٹی اندرون سندھ اور ن لیگ اپر پنجاب تک محدود ہو کر رہ گئی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں کہنا چاہتا ہوں کہ عمران خان عوام کی آپ سے امیدیں ہیں ۔ عوام چاہتے ہیں آپ بنیادی اصولوں پر سمجھوتا نہیں کریں۔ عمران خان کسی صورت بلیک میل نہیں ہوگا، تحریک انصاف کے کارکنوں کا پیغام ہے کہ عمران خان مافیاز کے سامنے ڈٹ جائیں۔ عمران خان کی بائیس سالہ جد و جہد ہے، جو پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر ووٹ لیکر آیا ہے وہ آپ کو نہیں چھوڑے گا،ایک واضح لائن کھینچ دینی چاہیئے یا ادھر ہو جائیں یا ادھر ۔ عمران خان کو عزت اور اقتدار اللّٰہ نے دیا ہے، تحریک انصاف کا نظریاتی کارکن عمران کی بائیس سالہ جدوجہد کی پاسداری کے لئے آپ کے ساتھ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان ہی مہنگائی اور مافیاز اور کرپٹ عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچائیں گے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں وزیر اعظم کی جدو جہد پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ نظریاتی کارکنوں نے تاریکی میں امید کا دیا جلایا ۔ بہت سے لوگوں نے خاموشی سے پیچھے رہ کر کام کیا ہے، آج تاریخی دن ہے، ون یونٹ اور 73 کے آئین کے بعد سیاسی ری سٹرکچرنگ کے لئے عمران خان نے پہلا قدم اٹھایاہے، پیپلز پارٹی ہمیشہ یہاں کے لوگوں کو سنہرے خواب دکھاتی رہی ،یہاں سے یوسف رضا گیلانی کو وزارت عظمی ملی لیکن صوبہ اور سیکرٹریٹ نہ بنایا۔ مسلم لیگ نواز نے یہاں سے ووٹ لیا لیکن دیا کچھ نہیں ہوا۔ جنوبی پنجاب کو آپس میں لڑانے کی کوشش کی گئی۔ 1970 سے اب تک قیادتیں یہاں کے عوام کو سبز باغ دکھاتی رہیں۔ تاریخ بدلنے کا اعزاز عمران خان اور ان کی جماعت کو جاتا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمارے ناقدین تنقید کرتے ہیں کہ ڈھائی سال ہوگئے کہا ہے تبدیلی ؟ ناقدین کو کہنا چاہتا ہوں آکر دیکھو جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی بنیاد رکھ دی گئی ہے۔ ماہ رمضان کی رحمتوں کا نتیجہ ہے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی بنیاد رکھ دی گئی ۔ اب یہاں کی فائلیں لاہور نہیں جائیں گی ۔ جنوبی پنجاب کے باسیوں کو مبارکباد، اب خطے کا الگ بجٹ پیش کیا جائے گا ۔ ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور کے شہریوں کے مسائل یہاں پر ہی حل ہونگے ۔ اب جنوبی پنجاب کاپیسہ کہیں اور نہیں جا سکے گا۔ تحریک انصاف کے نظریاتی کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ جنوبی پنجاب کا خواب حقیقت کا روپ دھار گیا ہے۔ جنوبی پنجاب کے نوجوانوں کے لئے ملازمتوں کا خصوصی کوٹا رکھا جائے گا۔ جنوبی پنجاب کے بچے بھی ڈپٹی کمشنر ، کمشنر ، ہائی کورٹ کے جج بنیں گے۔ وزیر اعظم نے ملتان کے لیے 30 ارب کے پیکج کا اعلان کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ملتان جنوبی پنجاب کی سیاسی نبض ہے ۔ جب پورے پنجاب سے تحریک انصاف کو 8 سیٹیں ملی تھی تب بھی ملتان عمران خان کے ساتھ 2013 میں کھڑا تھا۔ 2018 میں ملتان کی 6 قومی اسمبلی کی سیٹوں پر کلین سویپ کیا۔ خاموش ووٹرز نے ہمیں ووٹ دیا اور پی ٹی آئی ملتان سے سب سیٹیں جیتی۔



  تازہ ترین   
جنگ جاری رہے گی، ٹرمپ کا آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر مزید شدید حملے کرنے کا اعلان
کیا امریکا اسرائیل کی خاطر آخری امریکی فوجی تک لڑنے کیلئے تیار ہے؟ ایرانی صدر
شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی نقل و حمل ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج
ایران میں مزید کیا حاصل کرنا باقی ہے؟ آسٹریلوی وزیراعظم
جنگ کا 34 واں روز: یو اے ای آبنائے ہرمز بزور طاقت کھلوانے کیلئے تیار: امریکی اخبار
لبنان میں حزب اللہ کے سینئر کمانڈر یوسف ہاشم اسرائیلی حملے میں شہید
ایران نے جنگ بندی کی درخواست کردی: ٹرمپ کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر