ایک ایسے وقت میں پی ڈی ایم کو توڑا گیا جب بلاول بھٹو کے تحریک عدم اعتماد کے فارمولے کے تحت حکومت کبھی بھی گرسکتی تھی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری کا پی ڈی ایم اجلاس پر ردعمل آگیا۔آج کا پی ڈی ایم کا اجلاس پی پی پی اور اے این پی کے بغیر ایک افطار پارٹی کے علاوہ کچھ نہیں تھا۔آج پی ڈی ایم توڑنے پر ایک دوسرے کو واہ واہ کہنے کیلئے ن لیگ اور جے یو آئی نے “انجمن ستائش باہمی” کا اجلاس بلایا۔پی ڈی ایم اجلاس کے بعد نہ کوئی اعلان ہوا نہ لائحہ عمل بتایا گیا، کیا مولانا فضل الرحمان بھی ن لیگ کی طرح عمران خان کو بچانا چاہتے ہیں؟مولانا فضل الرحمان بتائیں کہ کیا پی ڈی ایم اجلاس میں پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے کے خلاف ن لیگ کے مؤقف پر اتفاق ہوگیا؟حیرت ہوئی کہ پی ڈی ایم کے اجلاس کے بعد مولانا فضل الرحمان نے استعفوں کا اعلان نہیں کیا۔لگتا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نہ گرانے کا اعلان کرنے والی ن لیگ پی پی پی سے استعفے لیکر صرف سندھ حکومت گرانا چاہتی تھی۔سوال اٹھ رہے ہیں کہ کیا باپ کے باپ کے کہنے پر ن لیگ نے پی ڈی ایم کو پی ٹی آئی بچاؤ اتحاد بنادیا۔صاف نظر آرہا ہے کہ جب عمران خان کی حکومت ڈولتی دیکھی تو سازش کے تحت پی ڈی ایم کو توڑ دیا گیا۔ایک ایسے وقت میں پی ڈی ایم کو توڑا گیا جب بلاول بھٹو کے تحریک عدم اعتماد کے فارمولے کے تحت حکومت کبھی بھی گرسکتی تھی۔



  تازہ ترین   
جنگ جاری رہے گی، ٹرمپ کا آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر مزید شدید حملے کرنے کا اعلان
کیا امریکا اسرائیل کی خاطر آخری امریکی فوجی تک لڑنے کیلئے تیار ہے؟ ایرانی صدر
شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی نقل و حمل ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج
ایران میں مزید کیا حاصل کرنا باقی ہے؟ آسٹریلوی وزیراعظم
جنگ کا 34 واں روز: یو اے ای آبنائے ہرمز بزور طاقت کھلوانے کیلئے تیار: امریکی اخبار
لبنان میں حزب اللہ کے سینئر کمانڈر یوسف ہاشم اسرائیلی حملے میں شہید
ایران نے جنگ بندی کی درخواست کردی: ٹرمپ کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر