آزادکشمیر کے انتخابات کے لئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے تشکیل دیا گیا پارلیمانی بورٹ کا اجلاس

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)آزادکشمیر کے انتخابات کے لئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے تشکیل دیا گیا پارلیمانی بورٹ کا اجلاس۔ پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر مسز فریال تالپور کی سربراہی میں پیر کو چوتھے روز بھی اجلاس جاری رہا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر مسز فریال تالپور نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اور کشمیریوں کا آپ میں اٹوٹ رشتہ ہے۔ اس رشتے کی بنیاد قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید نے رکھی تھی۔ محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے کشمیر کی آزادی کی لئے بھرپور آواز بلند کی تھی اور عالمی رہنماﺅں نے بھی مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حق میں آواز بلند کی تھی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی صورت میں پیپلزپارٹی اور کشمیریوں کا رشتہ مزید مضبوط ہوگا۔ مسز فریال تالپور نے کہا کہ افسوس کہ مقبوضہ کشمیر میں ظلم ہوتا رہا ہے مگر کٹھ پتلی وزیراعظم خاموش رہے ہیں اگر آصف علی زرداری ملک کے صدر ہوتے تو مودی کشمیر میں ظلم کرنے کا سوچتا بھی نہیں۔ عمران خان کی مودی سے ملاقات کے جنون کی سزا کشمیریوں کو ملی ہے۔ کشمیر کے سلسلے میں جب قوم ایک صفحہ پر تھی تو عمران خان نے انتشار پھیلا کر قومی یکجہتی کو سبوتاژ کیا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر