وفاقی کابینہ کا اجلاس (آج) طلب، 9 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا، اجلاس میں قومی ایئر لائن ملازمین پر لازمی سروس ایکٹ نافذ کرنے کی منظوری دی جائے گی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب کرلیا،اجلاس میں قومی ایئر لائن ملازمین پر لازمی سروس ایکٹ نافذ کرنے کی منظوری دی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس(آج) منگل کو طلب کرلیا، وفاقی کابینہ 9 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی، اجلاس میں وفاقی کابینہ پی آئی اے ملازمین پر لازمی سروس ایکٹ نافذ کرنے کی منظوری دے گی، وفاقی کابینہ کو پی آئی اے کے ری اسٹرکچرنگ پلان پر بریفنگ دی جائے گی، وفاقی کابینہ نان ٹریٹی ممالک کی جانب سے میوچوئل لیگل اسسٹنس کی درخواستوں پر غور کرے گی، وفاقی کابینہ کو گردشی قرضے کے پلان پر بریفنگ دی جائے گی۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزارت صحت کے 4فاسٹ ٹریک منصوبوں پر عملدرآمد کیلئے خصوصی چھوٹ دینے کی سمری ایجنڈے میں شامل ہے، وفاقی کابینہ پاکستان ہاسنگ اتھارٹی فانڈیشن کے چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی کی منظوری دے گی، کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے گزشتہ 2اجلاسوں کے فیصلوں کی توثیق کابینہ ایجنڈے میں شامل ہے، کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے فیصلوں کی توثیق کابینہ ایجنڈے میں شامل ہے۔



  تازہ ترین   
ایران میں مزید کیا حاصل کرنا باقی ہے؟ آسٹریلوی وزیراعظم
جنگ کا 34 واں روز: یو اے ای آبنائے ہرمز بزور طاقت کھلوانے کیلئے تیار: امریکی اخبار
لبنان میں حزب اللہ کے سینئر کمانڈر یوسف ہاشم اسرائیلی حملے میں شہید
ایران نے جنگ بندی کی درخواست کردی: ٹرمپ کا دعویٰ
سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا میں 2 کامیاب آپریشنز، 13 دہشت گرد ہلاک
جنگ ختم کرنے کو تیار، ضمانت دی جائے تنازع دوبارہ شروع نہیں ہوگا: ایرانی صدر
آئی ٹی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی سہولت کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم
ایران کے جوابی حملے، امریکی اینٹی ڈرون اور ارلی وارننگ ریڈار سسٹم تباہ، لڑاکا طیاروں کا عملہ بھی نشانہ بن گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر