اسلامی تعلیمات کو کسی صورت تعلیمی نصاب سے نہیں نکالا جائے گا، گورنر پنجاب

لاہور (نیشنل ٹائمز) اسلامیات کے سوا دیگر تعلیمی نصاب سے اسلامی مواد نکالنے کے معاملے پر گورنر پنجاب کی ہدایت پر حکومت پنجاب نے ایک رکنی کمیشن کی شفارشات پر عمل درآمد کا نوٹی فیکشن واپس لے لیا، گورنر پنجاب کہتے ہیں کہ اسلامی تعلیمات کو کسی صورت نصاب سے نہیں نکالاجائے گا۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے علما کی نشاندہی پر تبدیلی نصاب کا سخت نوٹس لیا ہے، اس ضمن میں اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہی نے گورنر سے ملاقات کر کے اپنی تشویش کا اظہار کیا تھا۔ گورنر نے تمام صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد مداخلت کی جس پر محکمہ ہیومن رائٹیس اینڈ مینارٹیز ڈیپارٹمنٹ نے نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے اورشعیب سڈل کمیشن کی سفارشات پر عملدرامد کا حکم نامہ واپس لے لیا ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی علامہ طاہر اشرفی نے اس ضمن میں گورنر پنجاب سے گورنر ہائوس میں ملاقات کی جس میں چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر آزاد اور مولانا حنیف جالندھری بھی شریک ہوئے۔ تمام علما نے گورنر پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔ گورنر کی جانب سے بتایا گیا کہ سیکرٹری سکولز کو شعیب سڈل کمیشن کی سفارشات پر عملدرآمد روکنے کی ہدایت بھی کردی گئی ہے، گورنر نے علمائے کرام کو یقین دہانی کرائی کہ اسلامی تعلیمات کو کسی صورت نصاب سے نہیں نکالاجائے گا۔ تعلیمی نصاب میں اسلامی مواد کو صرف اسلامیات تک محدوو نہیں کیا جائے گا۔ اسلام اور مسلمانوں کے بارے مواد تعلیمی نصاب میں شامل رہے گا۔ مولانا طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ جو بھی لوگ اس معاملے میں ملوث ہیں انکے خلاف سخت ایکشن بھی لیا جائے۔ گورنر پنجاب سے علما کی ملاقات کے دوران کورونا کے معاملے بھارت کیلئے خصوصی دعا بھی کروائی گئی۔



  تازہ ترین   
ایران میں مزید کیا حاصل کرنا باقی ہے؟ آسٹریلوی وزیراعظم
جنگ کا 34 واں روز: یو اے ای آبنائے ہرمز بزور طاقت کھلوانے کیلئے تیار: امریکی اخبار
لبنان میں حزب اللہ کے سینئر کمانڈر یوسف ہاشم اسرائیلی حملے میں شہید
ایران نے جنگ بندی کی درخواست کردی: ٹرمپ کا دعویٰ
سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا میں 2 کامیاب آپریشنز، 13 دہشت گرد ہلاک
جنگ ختم کرنے کو تیار، ضمانت دی جائے تنازع دوبارہ شروع نہیں ہوگا: ایرانی صدر
آئی ٹی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی سہولت کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم
ایران کے جوابی حملے، امریکی اینٹی ڈرون اور ارلی وارننگ ریڈار سسٹم تباہ، لڑاکا طیاروں کا عملہ بھی نشانہ بن گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر