کیمبرج سے اے، او لیول کے بقیہ پیپرز کیلئے 13 ماہ کی شرط پر نظرثانی کا کہا ہے،شفقت محمود

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ اے، او لیول امتحانات کے بقیہ پیپرز لینے کے لئے کیمبرج سے 13 ماہ کی شرط پر نظرثانی کا کہا ہے، پرامید ہوں کہ کیمبرج کا جلد مثبت فیصلہ آئے گا،حکومت ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے مانیٹرنگ کرے گی، جو طلبہ اور ان کے والدین ابھی مطمئن نہیں ہیں وہ اکتوبر، نومبر میں ہونے والے امتحانات شرکت کرسکتے ہیں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں وزیرتعلیم شفقت محمود نے امتحانات دینے والے طلبا وطالبات کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ بچوں کے مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے مشکل حالات میں سخت فیصلے کیے، برٹش کونسل انسداد کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرانے کیلئے پرعزم ہے، حکومت ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے مانیٹرنگ کرے گی۔ شفقت محمود کا کہنا ہے کہ جو طلبہ اور ان کے والدین ابھی مطمئن نہیں ہیں وہ اکتوبر، نومبر میں ہونے والے امتحانات شرکت کرسکتے ہیں، اس کے لئے کوئی اضافی اخراجات نہیں لئے جائیں گے، وفاقی وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ بقیہ پیپرز لینے کے لئے کیمبرج سے 13 ماہ کی شرط پر نظرثانی کرنے کا کہا ہے، کیمبرج غیرمعمولی صورتحال کومد نظر رکھے، انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ کیمبرج کا جلد مثبت فیصلہ آئے گا۔



  تازہ ترین   
ایران میں مزید کیا حاصل کرنا باقی ہے؟ آسٹریلوی وزیراعظم
جنگ کا 34 واں روز: یو اے ای آبنائے ہرمز بزور طاقت کھلوانے کیلئے تیار: امریکی اخبار
لبنان میں حزب اللہ کے سینئر کمانڈر یوسف ہاشم اسرائیلی حملے میں شہید
ایران نے جنگ بندی کی درخواست کردی: ٹرمپ کا دعویٰ
سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا میں 2 کامیاب آپریشنز، 13 دہشت گرد ہلاک
جنگ ختم کرنے کو تیار، ضمانت دی جائے تنازع دوبارہ شروع نہیں ہوگا: ایرانی صدر
آئی ٹی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی سہولت کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم
ایران کے جوابی حملے، امریکی اینٹی ڈرون اور ارلی وارننگ ریڈار سسٹم تباہ، لڑاکا طیاروں کا عملہ بھی نشانہ بن گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر