صوبائی اسمبلی کو بائی پاس کر کے قومی نصابِ تعلیم میں کسی کو یک طرفہ جوہری تبدیلی کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی

لاہور(نیشنل ٹائمز)پنجاب اسمبلی کے اسپیکر جناب چودھری پرویز الٰہی کی مفتی منیب الرحمن صدر تنظیم المدارس اہل ِسنت پاکستان  اور مولانامحمد حنیف جالندھری سیکرٹری جنرل وفاق المدارس العربیہ پاکستان سے ٹیلی فونک گفتگو ہوئی۔ جناب چودھری پرویز الٰہی نے فرمایا کہ صوبائی اسمبلی کو بائی پاس کر کے قومی نصابِ تعلیم میں کسی کو یک طرفہ جوہری تبدیلی کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی، علماء کرام اطمنان رکھیں ایسی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا جو نظریہ پاکستان سے متصادم ہو۔ ایسا لگتا ہے کہ بیوروکریسی کی طرف سے یہ انتشار پیدا کرنے کی منظّم سازش ہے۔ ان دونوں حضرات نے چودھری پرویز الٰہی کا شکریہ ادا کیااور اس امر پر اتفاق کیا کہ قوم کو تقسیم کرنے کی ایسی سازشوں کا بروقت سدِّباب کیا جائے گا۔مفتی منیب الرحمن اور قاری محمد حنیف جالندھری نے اس امر پر حیرت کا اظہار کیا کہ کس طرح  ایک فرد سابق ریٹائرڈ بیوروکریٹ ڈاکٹر شعیب سڈل کو اتنا بڑا فیصلہ کرنے کا اختیار  مل گیا  اور  پنجاب مائنارٹی کمیشن نے کس اتھارٹی کے ساتھ اسے نافذ کرنے کے احکامات جاری کیے جبکہ ابھی سپریم کورٹ آف پاکستان نے ایسے کوئی احکامات جاری بھی نہیں کیے۔انھوں نے عزت مآب چیف جسٹس آف پاکستان جناب گلزار احمدسے اپیل کی ہے کہ عدالتِ عظمیٰ کے نام پراس کی منظوری کے بغیر اس پیش رفت کا نوٹس لیا جائے، جو ملک کے دینی طبقات میں بے چینی کا باعث بن رہی ہے۔انھوں نے کہا، ہم غیر مسلم پاکستانی شہریوں کے تمام جائز قانونی حقوق کو تسلیم کرتے ہیں، لیکن کسی کویہ حق ہرگز نہیں دیا جاسکتا کہ اٹھانوے فیصد اکثریت پر اپنی مرضی مسلّط کرے اور اسلام اور اسلامی شعائر کو اس ملک میں اجنبی بنائے، نیز تحریکِ پاکستان اور قیامِ پاکستان کے بنیادی فلسفے کی نفی کرے۔ دنیا کے جمہوری ممالک میں اس طرح کے کمیشن چھپ چھپاکر نہیں بنائے جاتے، ان کی تشکیل کو متوازن بنایا جاتا ہے، ان کے مینڈیٹ کو پبلک کیا جاتا ہے اور ان کی سفارشات پر رائے عامہ معلوم کی جاتی ہے،مگر یہاں پسِ پردہ سب کچھ ہوجاتا ہے اور اس کے بعد جب ردِّعمل آتا ہے تو ناقابلِ قبول تاویلات وتوجیہات پیش کی جاتی ہیں۔ 



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر