این اے 237، تحریک انصاف کی نتیجہ روکنے کی درخواست مسترد

کراچی (نیشنل ٹائمز)سندھ ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کی این اے 237کانتیجہ روکنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے الیکشن ٹریبونل سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی،تفصیلات کے مطابق جمعرات کو سندھ ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کی این اے237کا نتیجہ روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی،وکیل نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے اپنے دروازے ہی بندکردیے جب ہم درخواست لیکرگئے، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ بے ضابطگی یا دھاندلی ہوئی ہے توآپ کے پاس الیکشن ٹریبونل جانے کا آپشن ہے،وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ الیکشن ٹریبونل جانے کا آپشن الیکشن مکمل ہونے کے بعد ہے ، ہم الیکشن کمیشن گئے دروازہ نہیں کھولا گیا اس لئے یہاں آئے، الیکشن کمیشن کو بے ضابطگی کے حوالے تین خطوط لکھے گئے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ الیکشن کاکیا تنازعہ لیکرآئے ہیں یہ بتائیں، جوباتیں آپ بتارہے ہیں وہ الیکشن تنازعہ کیزمرے میں آتا ہے ؟ آپ الیکشن ٹریبونل گئے یا نہیں؟وکیل پی ٹی آئی نے بتایا کہ ہم الیکشن کمیشن گئے تھے شکایت لیکردروازہ ہی نہیں کھولاگیا، جس پر عدالت نے کہا کہ الیکشن ٹریبونل کہاں ہوتا ہے یہ بتائیں ؟وکیل شہاب امام نے دلائل دیے کہ آرٹیکل دو سو پچیس کے تحت ہمیں دادرسی کیلئے رجوع کا حق ہے، این اے دو سو سینتیس میں بدترین دھاندلی کی گئی پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے جعلی ووٹ ڈالے،عدالت نے تحریک انصاف کی این اے دو سو سینتیس ملیر کا نتیجہ روکنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی اور ضمنی انتخاب کے نتائج سے متعلق الیکشن ٹریبونل سے رجوع کی ہدایت کردی۔



  تازہ ترین   
ایران کا جواب آج متوقع ، بات نہ بنی تو پراجیکٹ فریڈم پلس کی طرف جائیں گے: ٹرمپ
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
آئی ایم ایف کا پاکستان سے ٹیکس نیٹ، بجلی، گیس، پٹرولیم قیمتیں بڑھانے کا مطالبہ
پنجاب حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا
پاکستان نے مغربی کنارے اسرائیلی اقدامات کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیدیا
قطری وزیراعظم و امریکی نائب صدر کی ملاقات، سٹریٹجک تعاون بارے گفتگو
ایران سے جلد جواب ملنے کی توقع ہے: امریکی صدر پر امید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر