متاثرین سیلاب میں 66ارب روپے تقسیم ہو چکے ہیں، 70ارب روپے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت تقسیم ہونے ہیں،وزیراعظم

لاہور(نیشنل ٹائمز)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ متاثرین سیلاب میں 66ارب روپے تقسیم ہو چکے ہیں، 70ارب روپے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت تقسیم ہونے ہیں، متاثرین سیلاب کی مدد میں کوئی سیاست نہیں کی جا رہی ہے، بلا امتیاز مدد کر رہے ہیں، ہمیں سیاست سے پرہیز کرنا چاہیے، جمعرات کو اسلام آباد میں نیشنل فلڈ رسپانس اینڈ کوآرڈینیشن سنٹر کے اجلاس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ این ڈی ایم اے نے متاثرین میں رقوم تقسیم کی ہیں،انہوں نے کہاکہ سیلاب میں 1700سے زائد افراد جاں بحق ہوئے ہیں، زخمیوں کی بھی مالی امداد کی جا رہی ہے، متاثرین سیلاب میں 66ارب روپے تقسیم ہو چکے ہیں، سیلاب سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10لاکھ روپے فی کس دیے جا رہے ہیں، یہ رقم تمام متاثرہ خاندانوں تک پہنچائی جا رہی ہے،وزیراعظم نے کہا کہ بیرونِ ملک سے آنے والی امداد این ڈی ایم اے کے ذریعے تقسیم کی گئی، 70ارب روپے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت تقسیم ہونے ہیں، متاثرین سیلاب کو ضرورت کی تمام اشیا فراہم کی گئیں، ان میں شفاف انداز سے رقوم اور امداد تقسیم کی گئی،انہوں نے کہا کہ سیلاب کے بعد خدشہ ہے کہ گندم کی پیداوار طلب سے کم ہو سکتی ہے، گندم کی طلب کو پورا کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں،وزیراعظم کا کہنا تھا کہ این ڈی ایم اے اچھی کوالٹی کا بیج پروکیور کر رہا ہے، آئندہ فصل کے لیے کسانوں کو اعلی معیار کا بیج دیا جائے گا، خیبر پختون خوا اور پنجاب نے ہماری درخواست کے باوجود کہا کہ ہمیں بیج نہیں چاہیے،وزیراعظم نے کہا کہ ابھی بھی متاثرہ علاقوں میں سیلاب کا پانی کھڑا ہے، جس سے بیماریاں پھیل رہی ہیں۔



  تازہ ترین   
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 6 نشستوں پر ن لیگ کامیاب، پی پی 2 سیٹیں جیت سکی
موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری، وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد
وزیراعظم سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری، مشاورت قائم رکھنے پر اتفاق
کیف کو روس پر حملوں کے نتائج کا سامنا جاری رہے گا: کریملن
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر