سب سے غلطیاں ہوئیں، اداروں کو ریاست کو درپیش خطرے سے فوری نمٹنا چاہیے: وزیر دفاع

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز): وزیر دفاع خواجہ آصف نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سلامتی کے معاملات کا فوری اور مستقل حل نکالنے کا مطالبہ کردیا۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ سوات میں گیارہ بارہ سال کے وقفے کے بعد پھر وہی سلسلہ شروع ہوگیا، بلوچستان میں دہائیوں سے عسکریت پسندی چل رہی ہے، وقت تیزی سے گزررہا ہے، یہ آگ سب کے دامن تک پہنچ سکتی ہے، وفاق کو خطرات ہوسکتے ہیں۔قومی اسمبلی: خواجہ آصف تقریر کے دوران بات کرنے پر شیری رحمان پر برس پڑےوزیردفاع نے کہا کہ فوج، عدلیہ، سیاستدان، سب سے غلطیاں ہوئی ہیں، سب اداروں کو ریاست کو درپیش خطرے سے فوری نمٹنا چاہیے۔خواجہ آصف نے کابینہ اجلاس میں بلوچستان پر کمیشن بنانے کا معاملہ اٹھانے کی یقین دہانی بھی کرائی۔وفاقی وزیر نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آج ایک شخص کا اقتدارآئینی طریقے سے ختم کیا وہ ملک کونقصان پہنچا رہا ہے، اقتدار کی جنگ بعد میں بھی لڑی جاسکتی ہے، توجہ قوم اور ریاست کے مسائل پر ہونی چاہیے۔



  تازہ ترین   
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 6 نشستوں پر ن لیگ کامیاب، پی پی 2 سیٹیں جیت سکی
موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری، وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد
وزیراعظم سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری، مشاورت قائم رکھنے پر اتفاق
کیف کو روس پر حملوں کے نتائج کا سامنا جاری رہے گا: کریملن
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر