حکومت کا ایک کھرب 25 ارب 80 کروڑ روپے کے 10 بلین ٹری سونامی منصوبے کے خصوصی آڈٹ کا حکم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) حکومت نے ایک کھرب 25 ارب 80 کروڑ روپے کے 10 بلین ٹری سونامی منصوبے کے خصوصی آڈٹ کا حکم دے دیا۔ آڈٹ کا حکم منصوبے کے پی سی 1 میں قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک)کی جانب سے کسی قسم کی منظوری کے بغیر تبدیلیاں ہونے پر دیا گیا۔ دستاویزات کے مطابق وزارت منصوبہ بندی نے منظور شدہ منصوبے کے صوبائی اور وفاقی پہلوں میں انحراف پایا۔ جنوری میں بلین ٹری سونامی منصوبے پر نظرِ ثانی کے لیے ہوئے اجلاس کے نکات کی بنیاد پر آڈٹ کا حکم دیا گیا۔ منصوبے میں تبدیلیاں وزارت موسمیاتی تبدیلی کی ہدایات پر کی گئی تھیں۔ پی سی 1 میں ہوئی تبدیلیوں میں صوبوں میں اس منصوبے کے نام میں تبدیلی، جنگلات اور جنگی حیات کے اجزا کے تحت کووڈ 19 کی صورتحال کی وجہ سے فنڈز حوالے کرنا اور کچھ پروگراموں کے لیے پراجیکٹ ڈائریکٹرز کے تقرر میں ناکامی جبکہ فنڈز کا غیر موثر استعمال شامل ہے۔ سرسبز پاکستان کے لیے 10 بلین ٹری سونامی منصوبے کی منظوری اگست 2019 میں ایکنک نے دی تھی۔ منصوبے کے وفاقی پہلو میں اسلام آباد کی ہوا کا معیار بہتر بنانے کے علاوہ دیگر پروگرامز مثلا مارگلہ ہلز نیشنل پارک کنورزیشن، اسلام آباد کی بطور ماڈل شہر ترقی کے جامع منصوبے پر عمل کے ساتھ ساتھ دارالحکومت کے لیے شجرکاری کی سرگرمیاں اور پانی کا معیار شامل ہے۔ تاہم صوبائی پہلو میں وزارت منصوبہ بندی نے مشاہدہ کیا کہ وزارت موسمیاتی تبدیلی نے محکمہ جنگلی حیات کے متعلقہ محکموں کی فنڈنگ کے ناکافیاستعمال کی وجہ سے بلوچستان میں چڑیا گھر کی تعمیر کو روکنے کی ہدایت کی تھی۔ مالی سال 2019-2020 میں 30 کروڑ روپے جاری کیے گئے تھے جس میں سے حکومت بلوچستان نے 9 کروڑ 30 لاکھ روپے خرچ کیے۔



  تازہ ترین   
ایران میں مزید کیا حاصل کرنا باقی ہے؟ آسٹریلوی وزیراعظم
جنگ کا 34 واں روز: یو اے ای آبنائے ہرمز بزور طاقت کھلوانے کیلئے تیار: امریکی اخبار
لبنان میں حزب اللہ کے سینئر کمانڈر یوسف ہاشم اسرائیلی حملے میں شہید
ایران نے جنگ بندی کی درخواست کردی: ٹرمپ کا دعویٰ
سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا میں 2 کامیاب آپریشنز، 13 دہشت گرد ہلاک
جنگ ختم کرنے کو تیار، ضمانت دی جائے تنازع دوبارہ شروع نہیں ہوگا: ایرانی صدر
آئی ٹی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی سہولت کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم
ایران کے جوابی حملے، امریکی اینٹی ڈرون اور ارلی وارننگ ریڈار سسٹم تباہ، لڑاکا طیاروں کا عملہ بھی نشانہ بن گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر