کویت سٹی: (نیشنل ٹائمز)کویت میں ولی عہد الشیخ مشعل الاحمد الصباح تلاوت قرآن کریم پر رو پڑے۔عرب میڈیا کے مطابق کویت کی نومنتخب اسمبلی کے پہلے اجلاس کے موقع پر ولی عہد الشیخ مشعل الاحمد الصباح تلاوت قرآن کریم پر رو پڑے۔اجلاس شروع ہونے سے قبل ایک رکن پارلیمنٹ نے سورہ آل عمران کی آیت کی تلاوت کی تو ولی عہد رو دیے۔کویتی ولی عہد کی پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران تلاوت قرآن پاک پر رونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
کویتی ولی عہد تلاوت قرآن پاک پر روپڑے، ویڈیو وائرل



