امریکا، جہاز کے مسافروں کا سفر اختتامی لمحات میں خوف اور افراتفری میں تبدیل

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)امریکی ایئرلائن کے طیارے میں مسافروں کا اچھا بھلا سفر اختتامی لمحات کے دوران خوف اور افراتفری میں تبدیل ہوگیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ریاست فلوریڈا کے شہر ٹمپا سے نیوجرسی جانے والی فلائٹ کے مسافروں نے اختتامی لمحات میں جہاز میں سانپ دیکھ لیا جس کے بعد وہاں موجود لوگوں میں خوف اور افرا تفری پھیل گئی۔رپورٹس کے مطابق متعلقہ حکام نے جہاز سے سانپ کو پکڑ کر جنگل میں چھوڑ دیا، اس دوران کوئی شخص زخمی نہیں ہوا اور آپریشنز بھی تعطل کا شکار نہیں ہوئے۔ایئر لائن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مسافروں نے جہاز کے عملے کو سانپ کی موجودگی کا بتایا جس کے بعد متعلقہ حکام کو فوری طور پر آگاہ کیا گیا تھا۔امریکی اخبار کا اس واقعے سے متعلق کہنا ہے کہ بزنس کلاس کے مسافروں نے جہاز میں لینڈنگ کے بعد سانپ کو دیکھا، اس وقت جہاز ٹیکسی کے مرحلے میں تھا۔



  تازہ ترین   
پارلیمنٹ نے کثرتِ رائے سے خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کی توثیق کردی
پشاور: سکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق، متعدد زخمی
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 5 دہشت گرد ہلاک
وزیر خزانہ کی سربراہ آئی ایم ایف سے ملاقات، معاشی اصلاحات کا تسلسل برقرار رکھنے پر زور
کابل میں چائے پینے کے بعد دہشت گردوں کو چھوڑنا بڑی غلطی تھی: اسحاق ڈار
انتظار کریں اور دیکھیں ایران کیخلاف کیا کرتے ہیں، صدر ٹرمپ کی نئی کارروائی کی دھمکی
زیلنسکی کی برطانوی وزیراعظم سے ملاقات، یوکرین کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودیہ پر حملوں کے منفی اثرات پوری دنیا پر پڑ سکتے ہیں: آئی ایم ایف نے خبردار کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر