اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخوست غیر مؤثر قرار دیکر نمٹادی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست غیر مؤثر ہونے پر نمٹادی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی جس دوران چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کر لی گئی۔ دوران سماعت بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ عمران خان نے کل ٹرائل کورٹ کے سامنے سرنڈر کردیا ہے اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ پھر تو یہ کیس غیر مؤثر ہو گیا۔عمران خان کے وکیل نے کہا کہ جسٹس محسن اختر کیانی کی عدالت میں یہ معاملہ زیر التوا ہے جس میں انہوں نے ٹرائل کورٹس سے رپورٹ مانگی ہے، عدالت نے کہا کہ شریک ملزم کا کیس زیر التوا ہے تو وہ معاملہ تو حل ہو جائے گا۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا انہوں نے کہا تھا کہ یہ معاملہ اسپیشل جج سینٹرل نہیں بلکہ اسپیشل جج بینکنگ کا بنتا ہے، آرڈر کی درستگی کی جائے۔بعد ازاں عدالت نے عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست غیر مؤثر ہونے پر نمٹاتے ہوئے کہا کہ مقدمے کی سماعت کے لیے عدالتی دائرہ اختیار کا تعین جسٹس محسن اختر کیانی کریں گے۔اس سے قبل اسپیشل جج سینٹرل اور بینکنگ کورٹ نے مقدمے میں نامزد شریک ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں سننے سے معذرت کر لی تھی جس پر عمران خان نے ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت اور پھر اسپیشل جج سینٹرل سے عبوری ضمانت حاصل کی۔ ایف آئی اے نے6 اکتوبر کو عمران خان اور دیگر کے خلاف فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ کے تحت ممنوعہ فنڈ کی ایف آئی آر درج کی جس میں ابراج گروپ کے اکاؤنٹ سے پی ٹی آئی کے اکاؤنٹ میں 21لاکھ ڈالر کی رقم کی منتقلی کا ذکر ہے اور مقدمے میں سردار اظہر طارق، طارق شفیع اور یونس عامر کیانی بھی نامزد ہیں۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے فارن ایکسچینج ایکٹ کی خلاف ورزی کی،ملزمان نجی بینک اکاؤنٹ کے بینفشری ہیں۔



  تازہ ترین   
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا
آزاد کشمیر اسمبلی کے حلقہ ایل اے 27 اور 28 میں پولنگ کا آغاز
وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے: بلاول بھٹو اتحادیوں پر برس پڑے
پولیس افسروں اور جوانوں کی عظیم قربانیاں پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں: صدر مملکت
سینٹ کام کا مشرق وسطیٰ میں زمینی فوج کی تعیناتی پر غور
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر