لانگ مارچ کی دھمکی نہ دیں، تاریخ دیں، طلال چوہدری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کی تاریخ نہ دے کر عمران خان کیا ثابت کر رہے ہیں، یہ کہ آپ بزدل ہیں، دھمکی نہ دیں، تاریخ دیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان تسلیم کر لیں، الیکشن کا اعلان وہی حکومت کرے گی جس کو وہ 26 کلو میٹر کی حکومت کہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے دل پر پتھر رکھ کر مشکل فیصلے کیے، مشکل فیصلوں کا سیاسی نقصان ہوا ہے، عام انتخابات سے قبل نواز شریف یہاں ہوں گے اور عام آدمی کو ریلیف ملے گا۔لیگی رہنما نے کہا کہ نواز شریف کسی بیک چینل مذاکرات پر یقین نہیں رکھتے، جو مذاکرات ہوں گے عوام کے سامنے ہوں گے، جو پارلیمنٹ میں ہو گا، مذاکرات اسی سے ہوں گے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمارا کوئی بیک ڈور نہیں، تم صدرِ پاکستان کو مڈل مین کے طور پر استعمال کر رہے ہو، عمران خان دن میں بڑھکیں مارتے ہیں اور رات میں منتیں کرتے ہیں، ان کی مقبولیت پانی کا بلبلہ ہے۔



  تازہ ترین   
ایران کا جواب آج متوقع ، بات نہ بنی تو پراجیکٹ فریڈم پلس کی طرف جائیں گے: ٹرمپ
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
آئی ایم ایف کا پاکستان سے ٹیکس نیٹ، بجلی، گیس، پٹرولیم قیمتیں بڑھانے کا مطالبہ
پنجاب حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا
پاکستان نے مغربی کنارے اسرائیلی اقدامات کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیدیا
قطری وزیراعظم و امریکی نائب صدر کی ملاقات، سٹریٹجک تعاون بارے گفتگو
ایران سے جلد جواب ملنے کی توقع ہے: امریکی صدر پر امید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر