اوکاڑہ یونیورسٹی اور قائد اعظم یونیورسٹی میں معاہدہ،معاہدے کی رو سے بائیو ڈائیورسٹی اور فشریز کے شعبوں میں اشتراک کیا جائے گا

اوکاڑہ(نیشنل ٹائمز)اوکاڑہ یونیورسٹی اور قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں ایک معاہدہ طے پایا ہے جس کی رو سے تعلیم اور تحقیق کے مختلف شعبہ جات جیسا کہ بائیو ڈائیورسٹی، فشریز، بائیو انفارمیٹکس، فزکس اور سائنسز کے دیگر علوم میں باہمی اشتراک کیا جائے گا۔ مفاہمت کی اس یاداشت پہ اوکاڑہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد واجد اور قائد اعظم یونیورسٹی کے وی سی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی شاہ نے دستخط کیے۔ اس معاہدے کے تحت دونوں جامعات بین الاقوامی کانفرنسز اور سیمینارز منعقد کروائیں گی۔ اس کے علاوہ مشترکہ تحقیقی پراجیکٹ چلائے جائیں گے اور اساتذہ اور طلباء کے تبادلہ بھی اس معاہدے کا حصہ ہے۔ قائد اعظم یونیورسٹی کے دورے کے دوران پروفیسر واجد نے وہاں کے کنڑولر امتحانات سید عقیل گیلانی سے بھی ملاقات کی۔ کنڑولر نے وی سی کو اوکاڑہ یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق ڈھالنے کےلیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔پروفیسر واجد اور پروفیسر محمد علی نے قائداعظمیونیورسٹی کے ریسرچ ڈیٹا بیس کو اوکاڑہ یونیورسٹی کے ساتھ منسلک کرنے پہ بھی بات چیت کی۔ پروفیسر محمد علی نے اوکاڑہ یونیورسٹی کے اپنے ڈیٹا بیس کی تیاری میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ پروفیسر واجد کے مطابق اس ڈیٹا بیس میں تمام اساتذہ اور طلباء کے مقالہ جات اور دنیا بھر کے جرائد دستیاب ہوں گے۔ پروفیسر واجد نے قائد اعظم یونیورسٹی کے نیشنل سنٹر فار فزکس کے ڈائیریکٹر جنرل ڈاکٹر اسحاق احمد سے بھی ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پہ بات چیت کی۔ دونوں سربراہان نے ایک دوسرے کے اداروں کے باہمی دوروں پہ بھی اتفاق کیا۔



  تازہ ترین   
ایران کا جواب آج متوقع ، بات نہ بنی تو پراجیکٹ فریڈم پلس کی طرف جائیں گے: ٹرمپ
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
آئی ایم ایف کا پاکستان سے ٹیکس نیٹ، بجلی، گیس، پٹرولیم قیمتیں بڑھانے کا مطالبہ
پنجاب حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا
پاکستان نے مغربی کنارے اسرائیلی اقدامات کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیدیا
قطری وزیراعظم و امریکی نائب صدر کی ملاقات، سٹریٹجک تعاون بارے گفتگو
ایران سے جلد جواب ملنے کی توقع ہے: امریکی صدر پر امید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر