پنجاب بھر میں مزید سخت پابندیاں، لاک ڈاون میں 17 مئی تک توسیع

لاہور (نیشنل ٹائمز) حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں لاک ڈاون میں 17 مئی تک توسیع کردی ہے۔ فیصلہ صوبے میں کرونا کیسز میں تشویش ناک حد تک اضافے کے بعد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کرونا وائرس کی تیسری لہر میں شدت آنے کے بعد اداروں نے پھیلا روکنے کیلئے مزید سخت اقدامات کا فیصلہ کرلیا ہے۔ پنجاب سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق کرونا کیسز کے پیش نظر صوبے بھر میں لاک ڈاون میں 17مئی تک توسیع کردی گئی ہے۔ لاک ڈاون 17مئی تک نافذ العمل ہوگا۔ لاک ڈاون کے دوران درجہ ذیل اقدامات کیے جائیں گے۔ پنجاب بھرمیں کاروباری مراکز شام 6بجے بند کر دیئے جائیں گے۔ ہفتہ اور اتوار کاروباری سرگرمیاں بند ہوں گی۔ تمام سرکاری اور نجی دفاتر میں 50 فیصد عملہ کام کرے گا۔ دفاتر کے اوقات کار صبح 9 سے دوپہر 2 بجے تک ہوں گے۔ ریسٹورنٹس میں اِن ڈورڈائننگ پر مکمل پابندی ہوگی۔ تمام تفریحی پارکس بند رہیں گے۔ صوبے بھر میں سینما ہالز مکمل طور پر بند رہیں گے۔ اسپورٹس، ثقافتی تہوار اور اجتماعات پر مکمل پابندی ہوگی۔ صوبے بھر میں اِن ڈورشادی اور دیگر تقریبات پر بھی مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق 8 فیصد سے زائد شرح والے اضلاع میں تمام تقریبات پر پابندی ہوگی۔ ان اضلاع میں ریسٹورنٹس اور مزارات بند ہوں گے۔ ریلوے سروس 70 ،پبلک ٹرانسپورٹ 50 فیصد گنجائش کے ساتھ چلے گی۔ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ ہفتے میں 2 روز مکمل بند رہے گی۔ واضح رہے کہ پنجاب بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں تشویش ناک اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق تمام بڑے اسپتالوں میں آئی سی یو بھر گئی ہیں، جب کہ اسپتالوں میں جگہ بھی کم پڑنے لگی ہے۔



  تازہ ترین   
ایران میں مزید کیا حاصل کرنا باقی ہے؟ آسٹریلوی وزیراعظم
جنگ کا 34 واں روز: یو اے ای آبنائے ہرمز بزور طاقت کھلوانے کیلئے تیار: امریکی اخبار
لبنان میں حزب اللہ کے سینئر کمانڈر یوسف ہاشم اسرائیلی حملے میں شہید
ایران نے جنگ بندی کی درخواست کردی: ٹرمپ کا دعویٰ
سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا میں 2 کامیاب آپریشنز، 13 دہشت گرد ہلاک
جنگ ختم کرنے کو تیار، ضمانت دی جائے تنازع دوبارہ شروع نہیں ہوگا: ایرانی صدر
آئی ٹی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی سہولت کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم
ایران کے جوابی حملے، امریکی اینٹی ڈرون اور ارلی وارننگ ریڈار سسٹم تباہ، لڑاکا طیاروں کا عملہ بھی نشانہ بن گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر