18اکتوبر سفاکانہ زہنیت کا کاروان جمہوریت اور جمہوری سوچ پر حملہ تھا ،سید نئیر حسین بخاری

سلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نےجیالے شہدا سانحہ کارساز کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 18اکتوبر سفاکانہ زہنیت کا کاروان جمہوریت اور جمہوری سوچ پر حملہ تھا زندگی کو لاحق خظرات دھمکیاں اور بم دھماکے بے نظیر شہید کو کارکنوں سے الگ نہ کر سکے شہید نظیر بھٹو نے شدید دباؤ پر سیاست چھوڑنے کی بجائے وطن اور جمہوریت پر جان قربان کرنے کو ترجیع دی نیر بخاری نے مزید کہا ہے کہ سانحہ کارساز کے 177 شہدا 750 زخمی ہونے والے عظیم جیالے ہمارے ماتھے کے جھومر ہیں شمع جمہوریت کے پروانوں نے سالار جمہوریت بے نظیر بھٹو شہید پر قربان ہوکر تاریخ کا روشن اور انمٹ باب رقم کیا پی پی پی قیادت اور کارکنوں نے جمہوریت کے شجر کی آبیاری اپنے خون سے کی ہے نیر بخاری نے کہا ہے کہ شہدا جمہوریت کی قربانیوں کا ثمر ہے کہ جمہوریت کی روشنی پھیلتی جا رہی ہے اور آمرانہ سوچ کئ سیاہی مٹ رہی ہے انہوں نے کہا ہے کہ امید پاکستان نوجوان قائد چیرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں جمہوریت کی مظبوطی اور پارلیمنٹ کی توقیر کی کوششیں اور کاوشیں جاری رکھیں گے۔



  تازہ ترین   
ایران کا جواب آج متوقع ، بات نہ بنی تو پراجیکٹ فریڈم پلس کی طرف جائیں گے: ٹرمپ
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
آئی ایم ایف کا پاکستان سے ٹیکس نیٹ، بجلی، گیس، پٹرولیم قیمتیں بڑھانے کا مطالبہ
پنجاب حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا
پاکستان نے مغربی کنارے اسرائیلی اقدامات کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیدیا
قطری وزیراعظم و امریکی نائب صدر کی ملاقات، سٹریٹجک تعاون بارے گفتگو
ایران سے جلد جواب ملنے کی توقع ہے: امریکی صدر پر امید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر