فیفا ورلڈکپ دیکھنے جانے والے مسلم شائقین عمرہ بھی کر سکیں گے

مکہ مکرمہ(نیشنل ٹائمز) فیفا ورلڈکپ دیکھنے کیلئے قطر جانے والے مسلمان شائقین کے لیے خوشخبری ہے کہ حیا کارڈ رکھنے والے افراد ٹورنامنٹ دیکھنے کے ساتھ عمرے کی سعادت بھی حاصل کر سکیں گے۔

سعودی گزٹ کے مطابق قطر کی وزارت خارجہ کے ویزہ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے آنے والے مسلم شائقین کو عمرے کی ادائیگی کی سہولت مسیر ہوگی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حیا کارڈ رکھنے والے افراد کے لیے عمرے کا ویزہ مفت ہوگا، ای ویزہ کے تمام اخراجات ریاست برداشت کرے گی تاہم شائقین کے لیے میڈیکل انشورنس حاصل کرنا لازمی ہو گی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ویزے کی یہ سہولت 11 نومبر سے 18 دسمبر تک میسر ہوگئی جس کا مطلب ہے کہ ٹکٹ حاصل کرنے والے ورلڈ کپ شروع ہونے سے 10 دن پہلے سے لے کر ٹورنامنٹ کے آخری دن تک ملک میں گھوم سکیں گے۔

ویزہ ہولڈرز پر کسی بھی قسم کی پابندی لاگو نہیں ہوگی، وہ جب چاہے ملک میں داخل ہو سکتے ہیں اور جب جانا چاہیں جا سکتے ہیں۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ
خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی آئین کے مطابق لگائی گئی: محسن نقوی
خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ چلنے کی کوشش کی، ایمرجنسی مجبوراً لگانا پڑی: وزیراعظم
وزیراعظم کی کسانوں کو منصفانہ معاوضے اور صارفین کو سستی گندم فراہمی کی ہدایت
اتحادی جماعتوں کی وزیراعظم سے ملاقات، خیبرپختونخوا بارے حکومتی فیصلوں کی حمایت
کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم، فیلڈ مارشل کی شرکت
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق
ایرانی صدر کی سپریم لیڈر سے 7 گھنٹے طویل ملاقات، حکومتی مسائل بارے تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر