اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وفاقی وزیر شیری رحمان نے ضمنی انتخابات کے حوالے سے کہاہے کہ لوگوں سے گزارش ہے عمران خان کو ووٹ دے کر ضائع نہ کریں ،ووٹ ایک آئینی حق اور ذمہ داری ہے ،ووٹ کو سوچ سمجھ کر اپنے اور اپنے حلقے کی بھلائی کیلئے استعمال کریں ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں شیری رحمان نے کہاکہ قومی اسمبلی سے عمران خان استعفیٰ دے کر گئے ،اب عمران خان 7 نشستوں پر ضمنی انتخابات لڑ رہے ہیں ،خود انتخابات لڑ کر یہ اپنے پارٹی رہنماﺅں اورووٹرز کی تذلیل کر رہے ہیں ،7 نشستوں پر الیکشن لڑ کر یہ اسی مینڈیٹ کی توہین کر رہے ہیں ۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان پہلے ہی اپنے حلقے کی نمائندگی سے بھاگ گئے ہیں ،یہ پارلیمان کو صرف اقتدار کی سیڑھی سمجھتے ہیں ،یہ پارلیمنٹ میں صرف اسی صورت آنا چاہتے ہیں جب کرسی کی امید ہو۔



