الیکشن کمیشن پی ڈی ایم کی ذیلی جماعت بن گئی ہے، فواد چوہدری

ننکانہ صاحب (نیشنل ٹائمز) تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن پی ڈی ایم کی ذیلی جماعت بن گئی ہے،پولنگ ایجنٹس کو تنگ کیا جا رہا ہے،زیادہ تر شکایات الیکشن کمیشن کی ہی آ رہی ہیں،الیکشن کمیشن نے جنتا زور لگانا ہے لگا لے۔ فواد چوہدری نے حماد اظہر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی دباؤ پر الیکشن کمیشن نے انتخابات کرائے۔
ووٹرز لسٹوں کی تبدیلی کی سب سے زیادہ شکایات فیصل آباد سے آئیں،میڈیا کو کوریج سے روکنے کی اطلاعات آ رہی ہیں جس پر ہمیں تشویش ہے۔ انکا کہنا تھا کہ کراچی کے لوگ پیپلزپارٹی کی فسطائی حکومت کا خاتمہ کریں گے،بلال غفار پر تشدد کی مذمت کرتے ہیں۔الیکشن پر امن ہو رہے ہیں تمام لوگ ووٹ ڈالنے کیلئے گھروں سے باہر نکلیں۔

طویل جدوجہد کے بعد الیکشن ہو رہے ہیں،پہلے انکو استعفٰی قبول کرنا کا شوق تھا۔

لوگوں نے فیصلہ کرنا ہے کہ آزاد پاکستان کے ساتھ ہیں یا غلام کے ساتھ رہنا ہے،حماد اظہر نے کہا کہ ملک کو اس وقت مضبوط قیادت کی ضرورت ہے۔ دوسری جانب تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ خبریں آ رہی ہیں کہ ٹرن آؤٹ بہت اچھا ہے،الیکشن نتائج کے بعد پتہ چل جائے گا کہ عوام نے غلامی سے نجات کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ہمیں اس الیکشن کمیشن سے زیادہ امید نہیں۔ رانا ثناء اللہ نے وزیر ہوتے ہوئے الیکشن کمپین کی،الیکشن کمیشن پر لوگوں کی نظر ہے۔ سارے پاکستان میں عمران خان کا ووٹ ہے،یہ جتنی مرضی دھاندلی کی کوشش کر لیں عمران خان کے ووٹرز کو نہیں روک سکتے۔آزاد اور شفاف الیکشن ہو تو 2 تہائی اکثریت سے عمران خان حکومت میں آئیں گے۔ انکا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار اس دعویٰ سے آئے تھے کہ عوام کو ریلیف دیں گے،آئئی ایم ایف سے انہیں ٹکا سا جواب مل گیا ہے، انہوں نے غلامی والا ہی کام کیا ہے۔ آئی ایم ایف نے ان پر پہلے الزام لگایا تھا کہ یہ اعدادوشمار میں ہیر پھیر کرتے ہیں،بڑے بڑے بلوں کے باوجود بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔



  تازہ ترین   
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا
آزاد کشمیر اسمبلی کے حلقہ ایل اے 27 اور 28 میں پولنگ کا آغاز
وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے: بلاول بھٹو اتحادیوں پر برس پڑے
پولیس افسروں اور جوانوں کی عظیم قربانیاں پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں: صدر مملکت
سینٹ کام کا مشرق وسطیٰ میں زمینی فوج کی تعیناتی پر غور
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر