ماضی میں پورے جنوبی پنجاب کو ترقی سے محروم رکھا گیا، وزیراعلی پنجاب

تونسہ(نیشنل ٹائمز) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ماضی میں تونسہ ہی نہیں پورے جنوبی پنجاب کو ترقی سے محروم رکھا گیا ، پسماندہ علاقوں میں اب ڈیم، اسپتال اور اسکول بھی بنیں گے،کوہ سلیمان میں 132 کے وی گرڈ اسٹیشن بنایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے تونسہ میں معززین علاقہ، عمائدین ،پارٹی کارکنوں اور عوام نے ملاقات کی، اس موقع پر علاقے میں ترقیاتی کاموں سے متعلق تفصیلی بات چیت کی گئی۔ عثمان بزدار نے کہا کہ میرا دل تونسہ اور تمام پسماندہ شہروں کے ساتھ ہے، لاہور میں غریب عوام کا وکیل ہوں، ماضی میں تونسہ ہی نہیں پورے جنوبی پنجاب کو ترقی سے محروم رکھا گیا، پسماندہ علاقوں میں اب ڈیم، اسپتال اور اسکول بھی بنیں گے، انہوں نے جتنے منصوبوں کا اعلان کیا وہ تکمیل کی جانب گامزن ہیں۔ وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے کسی سے زیادتی نہیں کی اور نہ ہونے دیں گے، اگر کسی سے زیادتی ہوئی تو میں حساب دینے کو تیار ہوں، پنجاب میں پہلی دفعہ ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج کے ذریعے منصفانہ طریقے سے ترقیاتی فنڈز دیئے جا رہے ہیں، پنجاب میں 16 نئی سیمنٹ فیکٹریاں بنیں گی، 3 ڈی خان میں ہوں گی، جون تک ایک میگا ڈیم کی تعمیر پر کام شروع ہو جائے گا، کوہ سلیمان میں 132 کے وی گرڈ اسٹیشن بنایا جائے گا،چوکی والا تا بلوچستان سڑک بننے سے 120 کلومیٹر کا فاصلہ کم ہوگا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر