عمران خان ضمنی الیکشن میں بھاری اکثریت سے جیت جائیں گے، شیخ رشید

راولپنڈی (نیشنل ٹائمز) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان ضمنی الیکشن میں بھاری اکثریت سے جیت جائیں گے،اگلے اتوار تک عمران خان کال دیں گے۔ملکی تاریخ میں موجودہ حکومت کی الٹی گنتی کے اہم دن شروع ہو گئے۔دھاندلی کا سماں ہے اور 13 جماعتوں کا اتحاد ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اٹامک اتھارٹی نے تسلیم کیا کہ پاکستان کے ایٹمی اثاثے محفوظ ہیں،پاکستان کے ایٹمی طاقت ہونے پر سب کو فخر ہے۔
دنیا تسلیم کرتی ہے کہ پاکستان کا ایٹم بم محفوظ ہاتھوں میں ہے۔بلاول بھٹو کہتا ہے کہ سرسری سا بیان تھا،کوئی کانفرنس نہیں کی جوبائیڈن کے بیان پر اتنا بھونڈا جواب نہیں دینا چاہیے۔ انکا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کے ایشو پر قوم حکومت کے غیر ذمہ دارانہ بیان کے ساتھ کھڑی نہیں ہوگی۔

13جماعتیں ہیں ایک دستانے پہنا ہوا ہاتھ ہے لیکن پھر بھی عمران جیتے گا۔

جومنی لانڈرنگ میں مصروف ہیں انہیں ان کی حکومت جانے کا آج پیغام مل جا ئے گا۔مولانا فضل الرحمان دم کرا رہے ہیں،جو دم پر یقین نہیں رکھتے۔ انہوں نے کہا کہ صاف اور شفاف الیکشن کے لیے عوام منتظر ہیں۔عمران خان کے ساتھ کھڑے ہوں گے چور چور بین الاقوامی نعرہ ہے،آج آپ باہر نہیں نکل سکتے۔ دوسری جانب متروکہ وقف املاک بورڈ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اور ان کے بھائی شیخ صدیق کو لال حویلی خالی کرنے کا نوٹس جاری کر دیا۔
متروکہ وقف املاک بورڈ نے شیخ رشید اور انکے بھائی کی جائیداد سے بے دخلی کا نوٹس جاری کیا ہے۔ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر کے مطابق لال حویلی سمیت متروکہ وقف کی 7 اراضی یونٹس کی متعدد سماعتیں ہو چکی ہیں،شیخ رشید اور انکے بھائی کوئی مستند دستاویزات پیش نہیں کر سکے۔ ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے مزید رپورٹ کیا گیا کہ ایف آئی اے کو بھی کارروائی میں شامل کا فیصلہ کیا گیا۔شیخ رشید کو جلد ایف آئی اے میں بھی بلائے جانے کا امکان ہے،شیخ رشید کو متروکہ وقف املاک کی اراضی پر قبضہ کرنے کے الزام میں بلایا جائے گا۔



  تازہ ترین   
ایران کا جواب آج متوقع ، بات نہ بنی تو پراجیکٹ فریڈم پلس کی طرف جائیں گے: ٹرمپ
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
آئی ایم ایف کا پاکستان سے ٹیکس نیٹ، بجلی، گیس، پٹرولیم قیمتیں بڑھانے کا مطالبہ
پنجاب حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا
پاکستان نے مغربی کنارے اسرائیلی اقدامات کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیدیا
قطری وزیراعظم و امریکی نائب صدر کی ملاقات، سٹریٹجک تعاون بارے گفتگو
ایران سے جلد جواب ملنے کی توقع ہے: امریکی صدر پر امید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر