قومی اسمبلی کے 8 اور پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں میں پولنگ کا وقت ختم

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) قومی اسمبلی کے 8 اور پنجاب اسمبلی کے تین حلقوں میں پولنگ کا وقت ختم ہو گیا۔پولنگ اسٹیشنز کے اندر موجود لوگ ووٹ کر سکیں گے ۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق میڈیا شام 6 بجے تک پولنگ کے نتائج نشر نہ کرنے کا پاپند ہو گا۔جب تک حتمی نتائج کا اعلان نہیں کیا جاتا،ان نتائج کو غیر حتمی تصور کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے 8 اور پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں کے ضمنی انتخابات میں پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہا۔کراچی، ملتان، مردان، چارسدہ، پشاور، فیصل آباد اور ننکانہ سے قومی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی الیکشن کیلئے ووٹ کاسٹ کئے گئے۔

قومی اسمبلی کے 8 اور پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہو گیا۔

صبح 8 بجے شروع ہونے والی پولنگ کسی وقفے کے بغیر شام 5 بجے تک جاری رہی۔ کراچی، ملتان، مردان، چارسدہ، پشاور، فیصل آباد اور ننکانہ سے قومی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی الیکشن کیلئے ووٹرز نے ووٹ ڈالے۔ جبکہ پنجاب اسمبلی کی نشستوں پی پی 139 شیخوپورہ، پی پی 209 خانیوال اور پی پی241 بہاولنگر میں بھی ضمنی انتخابات میں ووٹنگ کا عمل رہا۔ قومی اسمبلی کی7 نشستوں پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان خود امیدوار جبکہ ملتان کے حلقے این اے 157 پر شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہربانو پی ٹی آئی کی امیدوار ہیں جن کا مقابلہ یوسف رضا گیلانی کے بیٹے سے ہے۔
قومی اسمبلی کی آٹھوں نشستیں پی ٹی آئی کے ارکان کے استعفوں کے باعث خالی ہوئی تھی۔ تمام حلقوں کی سکیورٹی کے لیے پولیس، رینجرز اور پاک فوج کی خدمات حاصل کی گئی ہیں اور پولنگ والے حلقوں میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔



  تازہ ترین   
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا
آزاد کشمیر اسمبلی کے حلقہ ایل اے 27 اور 28 میں پولنگ کا آغاز
وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے: بلاول بھٹو اتحادیوں پر برس پڑے
پولیس افسروں اور جوانوں کی عظیم قربانیاں پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں: صدر مملکت
سینٹ کام کا مشرق وسطیٰ میں زمینی فوج کی تعیناتی پر غور
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر