ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی جیل میں موت کی خبر بے بنیاد نکلی

کراچی، ہیوسٹن(نیشنل ٹائمز) امریکی جیل میں پاکستانی شہری ڈاکٹرعافیہ صدیقی زندہ اور خیریت سے ہیں، سوشل میڈیا پر ان کے انتقال کے حوالے سے وائرل ہونیوالی افواہوں کے بعد پاکستان کی وزارت خارجہ نے ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سے بھی رابطہ کیا تھا، انتقال کے حوالے سے پھیلائی جانیوالی افواہیں من گھڑت اور بے بنیاد نکلیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی شہر ہیوسٹن میں پاکستان کے قونصل جنرل نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے جیل میں ملاقات کے بعد ان کی خیریت سے آگاہ کردیا۔ذرائع کے مطابق حکومتی ہدایت کے بعد پاکستانی قونصل جنرل نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کی،امریکی فوجی پر قاتلانہ حملے کے جرم میں 86 سال کی سزا بھگتنے والی ڈاکٹر فوزیہ صدیقی فیڈرل میڈیکل سینٹر، کارسویل، فورٹ ورتھ، ٹیکساس میں موجود ہیں۔نجی ٹی وی چینل کے ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ ساڑھے چار سال سے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کا اہل خانہ سے کوئی رابطہ نہیں، عمران خان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے آج تک ٹیلیفونک رابطے کا سلسلہ منقطع ہے۔یادرہے کہ مختلف لوگوں نے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سے بھی رابطہ کیا تو انہوں نے بھی ایسی کسی افواہ کی تصدیق نہیں کی تھی ۔



  تازہ ترین   
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا
آزاد کشمیر اسمبلی کے حلقہ ایل اے 27 اور 28 میں پولنگ کا آغاز
وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے: بلاول بھٹو اتحادیوں پر برس پڑے
پولیس افسروں اور جوانوں کی عظیم قربانیاں پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں: صدر مملکت
سینٹ کام کا مشرق وسطیٰ میں زمینی فوج کی تعیناتی پر غور
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر