اعظم سواتی ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سیشن کورٹ اسلام آباد نے ایف آئی اے کی اعظم سواتی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا،جوڈیشل مجسٹریٹ محمد شبیر نے اعظم سواتی کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اداروں کیخلاف متنازع ٹوئٹس کے کیس میں گرفتار پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی کو جوڈیشل مجسٹریٹ محمد شبیر کے سامنے پیش کیاگیا،سپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی عدالت میں پیش ہوئے، اعظم سواتی کی جانب سے وکیل بابر اعوان اور علی بخاری عدالت میں پیش ہوئے،ایف آئی اے نے اعظم سواتی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہاکہ عدالت پندرہ دن تک کا جسمانی ریمانڈ دے سکتی ہے ۔

جج نے استفسار کیا اس کیس کی فائل کدھر ہے ،ایف آئی اے حکام نے فائل جج کے حوالے کردی ،سپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے کہاکہ پیکا کی سیشن 20 کے تحت مقدمہ درج ہوا، اعظم سواتی کے مصدقہ اکاﺅنٹ سے ٹوئٹ کیاگیا،مصدقہ اکاﺅنٹ سے شدید ہتک آمیز الفاظ استعمال کئے گئے،ٹوئٹر کے مصدقہ اکاﺅنٹ سے ٹویٹ ہونا ثابت شدہ ہے ،صرف یہ ایک ٹوئٹ نہیں ،اعظم سواتی کے اکاﺅنٹ سے پہلے بھی ایسے ٹوئٹس ہوئے ہیں ،اعظم سواتی کے اکاﺅنٹ سے طویل عرصے سے منظم ٹوئٹس ہوئے جن کا ریکارڈ ہے ،سپیشل پراسکیوٹر نے کہاکہ ابھی پاس ورڈ ریکور کرنا ہے ، اعظم سواتی تفتیش کے دوران تعاون بھی نہیں کر رہے ۔اعظم سواتی کی ٹوئٹس کا ریکارڈ عدالت کے سامنے پیش کیاگیا، پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے کہاکہ ملزم کے حق میں ریکارڈ پر کچھ آیا تو وہ بھی عدالت میں پیش کریں گے ۔

وکیل بابراعوان نے کہاکہ میں نے اعظم سواتی کو کچھ کہنے سے ابھی روک دیاہے ،جج صاحب چیک کرنا ہے تو چیمبر بلا کر ان کے زخم چیک کرلیں ،عدالت نے اعظم سواتی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرلیا،جوڈیشل مجسٹریٹ محمد شبیر نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے اعظم سواتی کو مزید ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔



  تازہ ترین   
ایران کا جواب آج متوقع ، بات نہ بنی تو پراجیکٹ فریڈم پلس کی طرف جائیں گے: ٹرمپ
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
آئی ایم ایف کا پاکستان سے ٹیکس نیٹ، بجلی، گیس، پٹرولیم قیمتیں بڑھانے کا مطالبہ
پنجاب حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا
پاکستان نے مغربی کنارے اسرائیلی اقدامات کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیدیا
قطری وزیراعظم و امریکی نائب صدر کی ملاقات، سٹریٹجک تعاون بارے گفتگو
ایران سے جلد جواب ملنے کی توقع ہے: امریکی صدر پر امید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر