تھائی لینڈ کے وفد کا تخت بھائی میں بدھ مت کے تاریخی مقامات کا دورہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)تھائی لینڈ کے 130 رکنی وفد نے خیبر پختون خوا کے ضلع مردان کے علاقے تخت بھائی میں بدھ مت کے تاریخی و مذہبی مقامات کا دورہ کیا ہے۔وفد نے تخت بھائی میں قائم بدھ مت کے مختلف مذہبی مقامات پر رسومات ادا کیں۔‎وفدنے مذہبی و تاریخی مقامات کی حفاظت اور اچھی دیکھ بھال پر حکومتِ پاکستان کا شکریہ بھی ادا کیا۔اس موقع پر تھائی لینڈ کے وفد کا کہنا تھا کہ پاکستان اقلیتوں کے لیے ایک اہم ملک ہے، ہر سال مختلف مذاہب کے لوگ آزادی سے مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے بیرونِ ملک سے پاکستان آتے ہیں۔تھائی لینڈ وفد کا یہ بھی کہنا تھا کہ بیرونِ ملک سے زائرین کی آمد عکاس ہے کہ پاکستان میں مذہبی رواداری کو اہمیت دی جاتی ہے۔تخت بھائی گندھارا تہذیب کا حصہ تھا جو برِصغیر کی تاریخ میں ابتدائی شہری بستیوں میں سے ایک ہے۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ
خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی آئین کے مطابق لگائی گئی: محسن نقوی
خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ چلنے کی کوشش کی، ایمرجنسی مجبوراً لگانا پڑی: وزیراعظم
وزیراعظم کی کسانوں کو منصفانہ معاوضے اور صارفین کو سستی گندم فراہمی کی ہدایت
اتحادی جماعتوں کی وزیراعظم سے ملاقات، خیبرپختونخوا بارے حکومتی فیصلوں کی حمایت
کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم، فیلڈ مارشل کی شرکت
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق
ایرانی صدر کی سپریم لیڈر سے 7 گھنٹے طویل ملاقات، حکومتی مسائل بارے تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر