شاہی مبصر نے کوئین کیملا کو کوہِ نور پہننے سے خبردار کیوں کیا؟

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)شاہی مبصر نے کوئین کیملا کو شاہی محل میں موجود 40 ٹیاراز میں کسی ایک تاج کا انتخاب کرتے ہوئے کوہِ نور والا ٹیارا پہننے سے خبردار کیا ہے۔شاہی مبصر انجیلا لیون نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیملا کو کوہِ نور والا تاج پہننے سے خبردار کرتے ہوئے لکھا کہ’کوہِ نور ہیرا کوئین کیملا کے لیے بد قسمتی کا باعث بن سکتا ہے اور بھارت کی جانب سے اس کی واپسی کا مطالبہ بھی کیا جارہا ہے تو یہ تاج پہننا کوئی اور مسئلہ بھی پیدا کرسکتا ہے‘۔اُنہوں نے اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ’کنگ چارلس چاہتے ہیں کہ ان کی دادی کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے کیملا تاجپوشی کے موقع پر یہ تاج پہنیں لیکن کیا شاہی محل میں موجود 40 ٹیاراز میں سے کسی ٹیارا کا انتخاب کرنے سے پریشانی کم ہوجائے گی؟‘۔ ایک اور شاہی مبصر مارلین کوئینگ نے لیون کی تشویش کو دور کرتے ہوئے لکھا کہ’ٹیاراز اور ایک تاج دو الگ الگ چیزیں ہیں۔ ملکہ شارلٹ کے بعد سے ہر ملکہ نے اپنا الگ تاج بنوایا ہے‘۔انجیلا لیون پر تنقید کرتے ہوئےکوئینگ نے لکھاکہ ’آپ شاہی زندگی کے بارے میں لکھتی ہیں اور آپ کو یہ بات نہیں معلوم‘۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ
خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی آئین کے مطابق لگائی گئی: محسن نقوی
خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ چلنے کی کوشش کی، ایمرجنسی مجبوراً لگانا پڑی: وزیراعظم
وزیراعظم کی کسانوں کو منصفانہ معاوضے اور صارفین کو سستی گندم فراہمی کی ہدایت
اتحادی جماعتوں کی وزیراعظم سے ملاقات، خیبرپختونخوا بارے حکومتی فیصلوں کی حمایت
کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم، فیلڈ مارشل کی شرکت
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق
ایرانی صدر کی سپریم لیڈر سے 7 گھنٹے طویل ملاقات، حکومتی مسائل بارے تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر