خاتون جج کو دھمکانے کے کیس میں عمران خان کی ضمانت کنفرم

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)اسلام آباد کی عدالت نے خاتون جج کو دھمکانے کے کیس میں عمران خان کی ضمانت کنفرم کردی۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان خاتون جج کو دھمکانے کے کیس میں عدالت میں پیشی کے لیے ایف ایٹ کچہری پہنچے اس موقع پر اسد عمر اور فیصل جاوید بھی ان کے ہمراہ تھے۔سیشن جج کامران بشارت مفتی نے کیس کی سماعت کی جس دوران عمران خان کے وکیل بابر اعوان اور پراسیکیوٹر واجد منیر نے دلائل دیے۔عدالت نے مختصر سماعت کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت کنفرم کردی جس کے بعد عمران خان عدالت سے روانہ ہوگئے۔عدالت کی جانب سے ضمانت کنفرم کیے جانے کے بعد عمران خان کے وکلا نے 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے عدالت میں جمع کرائے۔



  تازہ ترین   
ایران کا جواب آج متوقع ، بات نہ بنی تو پراجیکٹ فریڈم پلس کی طرف جائیں گے: ٹرمپ
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
آئی ایم ایف کا پاکستان سے ٹیکس نیٹ، بجلی، گیس، پٹرولیم قیمتیں بڑھانے کا مطالبہ
پنجاب حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا
پاکستان نے مغربی کنارے اسرائیلی اقدامات کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیدیا
قطری وزیراعظم و امریکی نائب صدر کی ملاقات، سٹریٹجک تعاون بارے گفتگو
ایران سے جلد جواب ملنے کی توقع ہے: امریکی صدر پر امید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر