اقوام متحدہ میں روس کیخلاف قرارداد پیش؛ پاکستان اور بھارت نے ووٹنگ میں حصّہ نہیں لیا

نیویارک (نیشنل ٹائمز): اقوام متحدہ نے یوکرین کے متعدد علاقوں کے روس میں انضمام کی شدید مذمت کرتے ہوئے قرارداد پیش کردی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں امریکا کی جانب یوکرین کے متعدد علاقوں کے روس سے ملحق ہونے پر مذمتی قرار داد پیش کردی گئی جس پر 143 اراکان ممالک نے ووٹ دیا۔امریکا کی کوششوں کے باوجود 35 ممالک نے روس کے خلاف ووٹنگ میں حصّہ لینے سے گریز کیا جس میں پاکستان اور بھارت بھی شامل ہیں۔قرارداد میں اقوام متحدہ اور بین الاقوامی اداروں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ روس کی جانب سے سرحدوں میں تبدیلی کو تسلیم نہ کریں اور ماسکو سے ’فوری اور غیرمشروط طور پر‘ اپنے فیصلے واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔اس موقع پر امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ ووٹ سے روس کے خلاف عالمی اتحاد ظاہر ہوتا ہے، انہوں نے واضح کیا کہ امریکا کبھی بھی ’جعلی‘ ریفرینڈم کو تسلیم نہیں کرے گا۔واضح رہے کہ بھارت کی امریکا کے ساتھ شراکت داری بہت زیادہ ہے مگر روس کے ساتھ بھی قریبی تعلقات تاریخی ہےغیر ملکی میڈیا کے مطابق 30 ستمبر کو صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین کے چار علاقے روس میں ضم کیے تھے۔



  تازہ ترین   
سوئٹزرلینڈ میں پہلا مذاکراتی دور کامیابی سے مکمل، کردار ادا کرتے رہیں گے: وزیراعظم
برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کا عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان
پاکستان، قطر کی ثالثی: ایران اور امریکہ میں مذاکرات کی نگرانی کیلئے کمیٹی پر اتفاق
چین کی جانب سے پاکستان اور قطر کی ثالثی کوششوں کی حمایت
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کل ایک روزہ دورے پر پاکستان آنے کا امکان
پاکستان اور قطر کی کوششوں سے لبنان جنگ کے خاتمہ میں بڑی پیشرفت ہو گئی: عراقچی
مذاکراتی عمل کی مکمل کامیابی تک اپنی سپورٹ، شراکت داری قائم رکھیں گے: قطری وزیراعظم
اسرائیل لبنان میں موجودگی برقرار نہیں رکھ سکتا، سربراہ حزب اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر